منی پور کے چورا چاند پور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 13th, 12:45 pm

منی پور کی یہ سرزمین ہمت اور عزم کی سرزمین ہے۔ یہ پہاڑیاں قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ساتھ ہی یہ پہاڑیاں آپ سب کی مسلسل محنت کی علامت بھی ہیں۔ میں منی پور کے لوگوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔ میں آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ اس شدید بارش میں بھی اتنی بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں۔ میرا ہیلی کاپٹر تیز بارش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکا، اس لیے میں نے سڑک کے ذریعے سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور آج جو منظر میں نے سڑک پر دیکھا، میرا دل کہتا ہے کہ بھگوان نے اچھا کیا کہ آج میرا ہیلی کاپٹر نہیں اڑا۔ میں سڑک سے آیا، اور میں نے راستے میں ترنگے کو تھامے چھوٹے سے لے کر بوڑھے تک سبھی کی طرف سے دکھائے گئے پیار اور محبت کو دیکھا۔ میں اس لمحے کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ میں منی پور کے لوگوں کو تہنیت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے چوراچاندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

September 13th, 12:30 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منی پور کے چوراچاندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور کی سرزمین بہادری اور عزم کی سرزمین ہے اور اس بات کا اجاگر کیا کہ منی پور کی پہاڑیاں قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہاڑیاں عوام کی مسلسل محنت کی علامت بھی ہیں۔ منی پور کے لوگوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے اتنی بڑی تعداد میں آنے اور ان کے پُر تپاک استقبال کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔