روزگار میلہ کے تحت تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیرِاعظم کے خطاب کا متن
January 24th, 11:30 am
تمام نوجوان ساتھیو، آپ سب کو میرا سلام! سال 2026 کا آغاز آپ کی زندگی میں نئی خوشیوں کے آغاز کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، چونکہ کل ہی بسنت پنچمی گزری ہے، اس لیے آپ کی زندگی میں بھی ایک نئی بہار کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ وقت آپ کو آئین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے بھی جوڑتا ہے۔ اتفاق سے اس وقت ملک میں جمہوریہ کا عظیم تہوار جاری ہے۔ کل 23 جنوری کو ہم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کے موقع پر پرکرم دیوس منایا، اور اب کل 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے ہے، اس کے بعد 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔ آج کا دن بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہی کے دن ہمارے آئین نے ’جن گن من‘ کو قومی ترانہ اور ’وندے ماترم‘ کو قومی گیت کے طور پر اختیار کیا تھا۔ آج کے اس اہم دن پر، ملک کے اکسٹھ ہزار سے زائد نوجوان اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔ آج آپ سب کو سرکاری خدمات کے تقرری نامے مل رہے ہیں، جو ایک طرح سے نیشن بلڈنگ کا دعوت نامہ ہیں۔ یہ وکست بھارت کی تعمیر کو رفتار دینے کا عہد نامہ ہے۔ آپ میں سے بہت سے ساتھی ملک کی سلامتی کو مضبوط کریں گے، ہمارے تعلیم اور صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ کئی ساتھی مالیاتی خدمات اور توانائی کی سلامتی کو تقویت دیں گے، جبکہ کئی نوجوان ہماری سرکاری کمپنیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میں آپ تمام نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 18ویں روزگار میلے سے خطاب کیا
January 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18ویں روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سال 2026 کا آغاز لوگوں کی زندگیوں میں نئی خوشیاں لانے اور ساتھ ہی شہریوں کو ان کے آئینی فرائض سے مربوط کرکے ہوا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ دور جمہوریہ کے عظیم تہوار کے ساتھ موافق ہے۔ جناب مودی نے یاد دلایا کہ 23 جنوری کو، قوم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر پراکرم دیوس منایا، اور کل 25 جنوری کو نیشنل ووٹرس ڈے منایا جائے گا، اور اس کے بعد یوم جمہوریہ ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن بھی خاص ہے، کیونکہ اسی دن آئین نے 'جن گن من' کو قومی ترانے کے طور پر اور 'وندے ماترم' کو قومی گیت کے طور پر اپنایا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اہم دن پر 61000سے زائد نوجوان سرکاری خدمات کے لیے تقرری نامے حاصل کر کے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے ان تقرری ناموں کو قوم کی تعمیر کی دعوت اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کو تیز کرنے کا عہد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان قومی سلامتی کو مضبوط کریں گے، تعلیم اور حفظانِ صحت کے ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنائیں گے، مالیاتی خدمات اور توانائی کی حفاظت کو تقویت دیں گے، اور عوامی شعبے کے اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعظم نے تمام نوجوانوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 06th, 07:00 pm
— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب
August 06th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 29 اکتوبر کو سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے نامزد کردہ نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقررنامے تقسیم کریں گے
October 28th, 01:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے نامزد کردہ نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقررنامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے ’کرم یوگی سپتاہ‘– قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا
October 19th, 06:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ’کرم یوگی سپتاہ‘ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا۔وزیر اعظم 19 اکتوبر کو ‘کرم یوگی سپتاہ’ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کریں گے
October 18th, 11:42 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں ‘کرم یوگی سپتاہ’ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کریں گے۔روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 30th, 04:30 pm
حکومت ہند کی طرف سے ملک میں لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم جاری ہے۔ آج 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری لیٹر دیے گئے ہیں۔ یہ تقرری نامہ آپ کی محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔ میں آپ کو اور آپ کے خاندان کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے روز گار میلے سے خطاب کیا
November 30th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ، نئے بھرتی ہونے والے افراد حکومت کی مختلف وزارتوں/ محکموں میں شامل ہوں گے، جن میں محکمہ محصولات، وزارت داخلہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت دفاع، صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت محنت اور روزگار کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔سرکاری محکموں میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو 51000 تقرر ناموں کی تقسیم پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 28th, 11:20 am
آزادی کے اس امرت کال میں ملک کی آزادی کے اور ملک کے لاکھو ں لوگوں کے امرت – محافظ بننے پر آب سب کو بہت بہت مبارک باد۔ میں نے آپ کو امرت محافظ اس لئے کہا کیونکہ آج جن نوجوانوں کو تقرر نامہ مل رہا ہے، وہ ملک کی خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے شہریوں کی ، ملک کی بھی حفاظت کریں گے۔ اس لئے ایک طرح سے آپ اس امرت کال کے شہری اور امرت - محافظ بھی ہیں۔وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے
August 28th, 10:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ اس روزگار میلہ کے پروگرام کے ذریعے، وزارت داخلہ مختلف مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) جیسے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سشستر سیما بل (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس میں اہلکاروں کی بھرتی کر رہی ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے، وزارت داخلہ کے تحت مختلف اداروں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان-جنرل ڈیوٹی کیڈر کی پوسٹوں جیسے مختلف عہدوں پر کام کریں گے۔