وزیر اعظم نے امول اور افکو کو امداد باہمی کی عالمی درجہ بندی میں پہلا اور دوسرامقام حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کی
November 05th, 10:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی دو اہم امداد باہمی کی سوسائیٹوں امول اور افکو کوامداد باہمی کی عالمی درجہ بندی میں بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہندوستان کا امداد باہمی کا شعبہ بہت فعال ہے اور کئی زندگیوں کو بھی تبدیل کر رہا ہے ۔ ہماری حکومت آنے والے وقت میں اس شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔‘‘وزیر اعظم 25 نومبر کو آئی سی اے گلوبل کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے
November 24th, 05:54 pm
وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو بین الاقوامی کوآپریٹیو اتحاد ( آئی سی اے) عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے متعلق بین الاقوامی سال 2025کا آغاز بھی کریں گے۔ یہ تقریب سہ پہر 3 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔