آئی بی ایس اے رہنماؤں کی میٹنگ میں وزیر اعظم کا خطاب
November 23rd, 12:45 pm
آئی بی ایس اے صرف تین ممالک کا گروپ نہیں ہے، بلکہ یہ تین براعظموں کو جوڑنے والا، تین بڑی جمہوری قوتوں اور تین بڑی معیشتوں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک گہرا اور والہانہ رشتہ بھی ہے جس میں تنوع بھی موجود ہے، اور مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگیں بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں آئی بی ایس اے قائدین کی میٹنگ میں شرکت کی
November 23rd, 12:30 pm
اسے صحیح وقت پر منعقد کی جانے والی میٹنگ قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افریقہ کی سرزمین پر پہلی جی20 سربراہ ملاقات کے ساتھ ہوئی اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ذریعہ مسلسل چار جی20 صدارت اختتام پذیر ہوئیں، جن میں سے آخری تین آئی بی ایس اے اراکین کے ذریعہ منعقدکی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانیت پر مرتکز ترقی، کثیرالجہتی اصلاح اور پائیدار نمو پر مرتکز متعدد اہم پہل قدمیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔پی ایم مودی جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے
November 21st, 06:25 pm
پی ایم مودی کچھ دیر پہلے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم 20 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کے حاشیے پر، وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور ہندوستان-برازیل-جنوبی افریقہ (آئی بی ایس اے) لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔جمہوریہ ٔ جنوبی افریقہ کے اپنے دورہ سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان
November 21st, 06:45 am
میں 21-23 نومبر- 2025 تک جمہوریہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ میں عزت مآب جناب سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی 20ویں جی- 20 سربراہی کانفرنس میں شامل ہوؤنگا۔