بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 02nd, 05:34 pm

مرکز میں میرے ساتھی، رام موہن نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، آئی اے ٹی اے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، پیٹر البرس جی، ٓئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ولی والش جی، انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر راہول بھاٹیہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی اے ٹی اے کی 81 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور عالمی ہوائی نقل و حمل سربراہ اجلاس کے مکمل سیشن سے خطاب کیا

June 02nd, 05:00 pm

عالمی معیار کا ہوائی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور کنیکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کے اپنے عزم کے عین مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) اور عالمی ہوائی نقل و حمل سربراہ اجلاس(ڈبلیو اے ٹی اس) کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ، اور چار دہائیوں کے بعد ہندوستان میں اس تقریب کی واپسی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس مدت کے دوران ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کا ہندوستان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہے۔ انہوں نے عالمی ہوابازی ایکو نظام میں ہندوستان کے کردار پر ، نہ صرف ایک وسیع مارکیٹ کے طور پر بلکہ پالیسی قیادت، اختراع اور جامع ترقی کی علامت کے طور پر بھی زور دیا ۔ وزیر اعظم نے یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ شہری ہوا بازی کے شعبے نے گذشتہ دہائی کے دوران تاریخی ترقی ملاحظہ کی ہے، جسے اچھی طرح تسلیم کیا جاتا ہے، کہا کہ آج، ہندوستان خلائی ہوا بازی کے شعبے میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر اعظم 2 جون کو نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے

June 01st, 08:01 pm

عالمی معیار کے ہوائی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کنیکٹیویٹی بڑھانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 2 جون کو شام 5 بجے کے قریب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔