کابینہ نے 2277.397 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ایس آئی آر اسکیم ‘‘صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی’’ کو منظوری دی
September 24th, 05:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے پندرہویں مالیاتی کمیشن سائیکل 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لیے 2277.397 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ ‘‘صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی ترقی’’ پر محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق/سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل (ڈی ایس آئی آر/سی ایس آئی آر) اسکیم کو منظوری دے دی ہے ۔ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)
September 11th, 12:30 pm
ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔اگلی دہائی کے لیے بھارت اور جاپان کا مشترکہ وژن: خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آٹھ نکاتی عزائم
August 29th, 07:11 pm
ہندوستان اور جاپان ، قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد، کھلے، پرامن، خوشحال اور جبر سے مبرا ہند-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ وژن والے دو ممالک، تکمیلی وسائل کے انتظامات، تکنیکی صلاحیتوں اور لاگت کی مسابقت والی دو معیشتیں اور دوستی اور باہمی خیر سگالی کی طویل روایت رکھنے والے دو ممالک، اسی طرح اگلی دہائی کے دوران ہمارے ممالک اور دنیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور مواقع کو مشترکہ طور پر نیویگیٹ کرنے، اپنے متعلقہ گھریلو اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور اپنے ممالک اور اگلی نسل کے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لانے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہیں ۔بھارت کے لیے ایکشن پلان - جاپان انسانی وسائل کا تبادلہ اور تعاون
August 29th, 06:54 pm
سال 2025 کی انڈیا-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران،بھارت اور جاپان کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریوں کے درمیان دوروں اور تبادلوں کے ذریعے گہرے مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا، اور اپنے انسانی وسائل کے لیے مشترکہ طور پر اقدار کی تخلیق اور متعلقہ قومی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
August 29th, 03:59 pm
آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
April 04th, 12:59 pm
آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی
April 04th, 12:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن
March 12th, 02:13 pm
ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔نئی دہلی میں سول لیڈرشپ کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 11:30 am
میں یہاں بھوٹان کے وزیر اعظم، میرے بھائی داشو شیرنگ توبگے جی، سیول بورڈ کے چیئرمین سدھیر مہتا، وائس چیئرمین ہنس مکھ آدھیا، صنعتی دنیا کے وہ لوگ جو اپنی زندگیوں میں اپنے اپنے شعبوں میں قیادت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جیسی بہت سی عظیم شخصیات کو دیکھ رہا ہوں، ساتھ ہی میں یہاں ایسے نوجوان دوستوں کو بھی دیکھ رہا ہوں ، مستقبل جن کا منتظرہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس او یو ایل لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا
February 21st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف اَلٹی میٹ لیڈرشپ ( ایس او یو ایل ) کنکلیو 2025 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ تمام معزز لیڈروں اور مستقبل کے نوجوان لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ کچھ تقاریب بہت خاص ہوتی ہیں اور آج کا یہ دن بھی ان میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بہتر شہریوں کی تعمیر قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہر شعبے میں بہترین رہنماؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں عمدہ قیادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ’’ اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ ‘‘ وکست بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او یو ایل نہ صرف ایک ادارے کا نام ہے بلکہ یہ بھارت کی سماجی زندگی کی روح بھی ہوگا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک اور معنوں میں، ایس او یو ایل روحانی تجربے کی حقیقی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی کے قریب ایس او یو ایل کا ایک نیا وسیع کیمپس تیار کیا جائے گا۔گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیر اعظم نے ’کرم یوگی سپتاہ‘– قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا
October 19th, 06:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ’کرم یوگی سپتاہ‘ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا۔کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن - کامن ویلتھ اٹارنی اینڈ سالیسیٹرز جنرلز کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 03rd, 11:00 am
اس کانفرنس کا افتتاح کرنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے سرکردہ قانونی ماہرین یہاں موجود ہیں۔ ایک ارب چار کروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں اپنے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ شاندار بھارت سے بھرپور لطف اٹھائیں۔وزیر اعظم نے سی ایل ای اے – کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرس جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا
February 03rd, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں دولت مشترکہ قانونی تعلیمی ایسو سی ایشن (سی ایل ای اے) – کامن ویلتھ اٹارنیز اینڈ سالیسیٹرس کانفرنس (سی اے ایس جی سی) کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ’’انصاف بہم رسانی میں سرحد پار کے مسائل‘‘۔ اس کانفرنس کے دوران عدالتی منتقلی اور قانونی عمل کی اخلاقی جہتیں؛ ایگزیکٹو احتساب؛ اور جدید دور کی قانونی تعلیم پر نظرثانی ، وغیرہ جیسے قانون و انصاف کے موضوعات پر غور وغوض کیا جائے گا۔این پی ڈی آر آر اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2023 کی تیسری میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 10th, 09:43 pm
سب سے پہلے، میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے انتظامات سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ کام ایسا ہے کہ کئی بار آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے بہت ہی شاندار کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی اور شام میں ہندوستانی ٹیم کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستان نے جس طرح سے راحت اور بچاؤ سے متعلق اپنے انسانی وسائل اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، اس سے ملک میں بھی مختلف آفات کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ملک بھر میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کی جائے، اسی لیے اس کام کے لیے خصوصی ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آج یہاں دو اداروں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفان سے سونامی تک مختلف آفات کے دوران بہترین کام کرتی رہی ہے۔ اسی طرح میزورم کے لنگلی فائر اسٹیشن نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کی ، پورے علاقے کو بچایا اور آگ کو پھیلنے سے روکا ۔ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے ہاتھوں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح
March 10th, 04:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔ ‘‘بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی صلاحیت پیدا کرنا’’ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ہے۔راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 09th, 02:15 pm
صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث جاری ہے۔ اس بحث میں حصہ لے کر، میں معزز صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں معزز صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محترم اسپیکر، دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک خاکہ اور ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے لیے ایک نقش راہ پیش کیا ہے۔راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب
February 09th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ’وکست بھارت‘ کا وژن پیش کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کی رہنمائی کے لیے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا جواب شروع کیا۔ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے ’چنتن شیور‘ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 10:31 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب امت شاہ، الگ الگ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ، ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداران، دیگر تمام شخصیات، خواتین و حضرات! آج کل ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ اونم، عید، دشہرہ، درگا پوجا، دیوالی سمیت متعدد تہوار امن و ہم آہنگی کے ساتھ ہم وطنوں نے منائے ہیں۔ ابھی چھٹھ پوجا سمیت کئی دوسرے تہوار بھی ہیں۔ مختلف چنوتیوں کے درمیان، ان تہواروں میں ملک کے اتحاد کا مضبوط ہونا، آپ کی تیاریوں کا بھی عکاس ہے۔ آئین میں بھلے قانون اور نظم و نسق ریاستوں کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ ملک کی یکجہتی و سالمیت کے ساتھ بھی اتنے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ سورج کنڈ میں ہو رہا وزرائے داخلہ کا یہ چنتن شیور، کوآپریٹو فیڈرل ازم کی بھی ایک عمدہ مثال ہے۔ ہر ایک ریاست ایک دوسرے سے سیکھے، ایک دوسرے سے حوصلہ لے، ملک کی بہتری کے لیے مل جل کرکام کرے، یہ آئین کا بھی جذبہ ہے اور ہم وطنوں کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی ہے۔