آندھرا پردیش کے پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 11:00 am

وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو، مرکز میں میرے معاون رام موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، بھوپتی راجو سری نواس ورما، سچن تندولکرجی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی آر جے۔ رتناکر جی، وائس چانسلر کے چکرورتی جی، ایشوریہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، سائی رام!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں ’شری ستیہ سائی بابا‘ کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

November 19th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں بھگوان سری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے بات کا آغاز ’سائی رام‘ سے کیا اورکہا کہ پٹہ پارتھی کی مقدس سرزمین میں سب کے درمیان موجود رہنا ایک جذباتی اور روحانی تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انہیں بابا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا کے قدموں میں جھکنا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنا ہمیشہ دل کو گہرے جذبات سے بھر دیتا ہے ۔

نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کیلئےنئے تعمیر شدہ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 11th, 11:00 am

پروگرام میں موجود جناب اوم برلا جی، منوہر لال جی، کرن رجیجو جی، مہیش شرما جی، پارلیمنٹ کے تمام معزز اراکین، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کیا

August 11th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے نام سے موسوم کامن سنٹرل سکریٹریٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج انہیں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کی چار بڑی ندیوں کے نام سے موسوم کئے گئے چار ٹاور - کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دریا، جو لاکھوں لوگوں کو زندگی بخشتے ہیں، اب عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں خوشی کی نئی لہر کی تحریک کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کے نام پرنام رکھنے کی روایت قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیتی ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے کمپلیکس سے دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کے رہنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے سرکاری رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور فلیٹس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور مزدوروں کی بھی تعریف کی، پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔

وزیرِ اعظم نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے نئے فلیٹس کا افتتاح کریں گے

August 10th, 10:44 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 11 اگست 2025 کو صبح تقریباً 10 بجے بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کردہ 184 نئے ٹائپ-سیون کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے۔

کابینہ نے مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت ‘‘ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)’’ کو 2000 کروڑ روپے کے امدادی گرانٹ کو منظوری دی

July 31st, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت ‘‘ نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)’’ کو مالی سال 26-2025 سے 29-2028 تک 2000 کروڑ روپےکے امدادی گرانٹ کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت (مالی سال 26-2025 سے ہر سال500 کروڑ روپے)چار سال کی مدت تک دئے جائیں گے۔

کابینہ نے آندھرا پردیش (تروپتی)، چھتیس گڑھ (بِھلائی)، جموں و کشمیر (جموں)، کرناٹک (دھارواڑ) اور کیرالہ (پلکّڑ) میں قائم پانچ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں توسیع کو منظوری دی

May 07th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج پانچ نئے آئی آئی ٹی اداروں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت (مرحلہ-‘بی’ کی تعمیر) کی توسیع کو منظوری دی ہے۔ یہ پانچ نئے آئی آئی ٹی آندھرا پردیش (آئی آئی ٹی تروپتی)، کیرالہ (آئی آئی ٹی پلکّڑ)، چھتیس گڑھ (آئی آئی ٹی بِھلائی)، جموں و کشمیر (آئی آئی ٹی جموں) اور کرناٹک (ایچ ٹی دھار واڑ) ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطے میں قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےمدرا یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی

April 08th, 01:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 7 ، لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر مدرا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے مہمانوں کے استقبال کی ثقافتی اہمیت اور ان کی موجودگی سے گھر میں آنے والے تقدس پر زور دیتے ہوئے تمام حاضرین کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے شرکاء کو اپنے تجربات مشترک کرنے کو کہا ۔ جناب مودی نے ایک ایسے مستفید کے ساتھ بات چیت کی جو پالتو جانوروں کی فراہمی ، ادویات اور خدمات کے کاروباری بن چکے ہیں ، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو مشکل وقت کے دوران کسی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مستفید ہونے والے سے کہا کہ وہ بینک کے ان اہلکاروں کو مدعو کریں جنہوں نے قرضوں کی منظوری دی ہے اور ان سے قرض کی وجہ سے ہونے والی پیش رفت کو ظاہر کریں ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ان کے اعتماد کو تسلیم کریں گے بلکہ بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کرنے والے افراد کی حمایت کرنے کے ان کے فیصلے پر اعتماد پیدا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حمایت کرنےکے نتائج کا مظاہرہ بلاشبہ انہیں ترقی اور کامیابی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون پر فخر محسوس کرائے گا ۔

سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے کلمات

April 05th, 11:30 am

میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ آج صدر دسنائیک کی طرف سے ‘سری لنکا مترا وبھوشن’ سے مجھے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ نہ صرف مجھے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو بھی اعزازبخشتا ہے ۔ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہری دوستی کو شاندارخراج تحسین ہے ۔

ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 28th, 08:00 pm

ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا

March 28th, 06:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔

وزیر اعظم 30 مارچ کو مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے

March 28th, 02:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 مارچ کو مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے ۔ وہ ناگپور جائیں گے اور صبح تقریبا 9 بجے اسمرتی مندر میں درشن کریں گے اور اس کے بعد دیکشا بھومی کا دورہ کریں گے ۔

Governance is not a platform for nautanki: PM slams AAP-da after BJP sweeps Delhi

February 08th, 07:00 pm

In a landmark victory, the BJP emerged victorious in the national capital after 27 years. Addressing enthusiastic Karyakartas at the BJP headquarters, PM Modi hailed the triumph as a win for development, vision and trust. “Today, the people of Delhi are filled with both enthusiasm and relief. The enthusiasm is for victory, and the relief is from freeing Delhi from the AAP-da”, PM Modi declared, emphasising that Delhi has chosen progress over an era of chaos.

PM Modi addresses BJP Karyakartas at Party Headquarters after historic victory in Delhi

February 08th, 06:30 pm

In a landmark victory, the BJP emerged victorious in the national capital after 27 years. Addressing enthusiastic Karyakartas at the BJP headquarters, PM Modi hailed the triumph as a win for development, vision and trust. “Today, the people of Delhi are filled with both enthusiasm and relief. The enthusiasm is for victory, and the relief is from freeing Delhi from the AAP-da”, PM Modi declared, emphasising that Delhi has chosen progress over an era of chaos.

سوابھیمان اپارٹمنٹس کے مستفیدین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

January 03rd, 08:30 pm

جی جناب، مل گیا۔ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں، آپ نے ہمیں جھونپڑی سے نکال کر ایک محل دیا ہے۔ میں اس سے بڑی چیز کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا، میں نے جو بھی خواب دیکھا تھا، آپ نے اسے حقیقت بنا دیا...جی جناب۔

وزیر اعظم نے سوابھیمان اپارٹمنٹس کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

January 03rd, 08:24 pm

سوابھیمان اپارٹمنٹس میں منتقل ہونے والے مستفیدین کے ساتھ مؤثر بات چیت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے ہاؤسنگ پہل کے ذریعے کی گئی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بات چیت نے ان خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کی عکاسی کی جو پہلے کچی آبادیوں میں رہتے تھے اور اب انھیں مستقل گھروں تک رسائی حاصل ہے۔

دہلی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 03rd, 01:03 pm

آپ سبھی کو سال 2025 کی بہت بہت مبارکباد۔ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آرہا ہے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال اور بھی تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ کو مزید مضبوط کرنے کا سال ہوگا ۔ یہ سال ہندوستان کو دنیا کا بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا سال ہوگا، یہ سال نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں تیزی سے آگے بڑھانے کا سال ہوگا، یہ سال زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈوں کا سال ہوگا ۔ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دینے کا سال ہوگا ، یہ سال زندگی کو آسان بنانے ، معیار زندگی کو بڑھانے کا سال ہوگا۔ آج کا پروگرام بھی اسی عزم کا ایک حصہ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

January 03rd, 12:45 pm

ہندوستان کے وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور ان کی بنیاد رکھی۔ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بے شمار مواقع کا سال ہوگا، جو ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ہدف کی طرف لے جائے گا۔ جناب مودی نے کہا،‘‘آج ہندوستان سیاسی اور اقتصادی استحکام کا عالمی نشان بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی شبیہ آئندہ سال میں مزید مستحکم ہوگی۔’’جناب مودی نے 2025 کے لیے وژن پیش کیا، جس میں اسے ہندوستان کے لیے دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ حب بننے، نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے بااختیار بنانے، نئے زرعی ریکارڈ قائم کرنے، خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور ہر شہری کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آسان زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کا سال قرار دیا۔

وزیر اعظم 3 جنوری کو دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

January 02nd, 10:18 am

‘سب کے لئے مکان’ کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2025 کو دوپہر تقریباً 12 بجکر 10 منٹ پر دہلی کے اشوک وہار میں واقع سوابھیمان اپارٹمنٹس میں ان سیٹو سلم بحالی پروجیکٹ کے تحت جھگی جھونپڑی (جے جے) کلسٹرز کے مکینوں کے لئے نو تعمیر شدہ فلیٹوں کو دیکھنے جائیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کیوں بھارت کے پبلک سیکٹر کے بینک پھل پھول رہے ہیں، جو کہ پہلے کبھی نہیں ہوا- مودی دور کی بینکنگ کی کامیابی کی کہانی

December 18th, 07:36 pm

ایک مسابقتی فائدہ جو مودی دور کو اس کے پیشروؤں سے الگ کرتا ہے، نہ صرف کامیاب پالیسیوں کو برقرار رکھتا ہے بلکہ صحیح وقت پر قومی بہبود کے لیے ان کو پروان چڑھاتا ہے۔