ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
May 29th, 06:45 pm
آج بھگوان جگن ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے کاشتکاروں کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع ہو رہی ہے۔ 'وکست کرشی سنکلپ ابھیان' اپنے آپ میں ایک منفرد پہل ہے۔ مانسون دستک دے رہا ہے، خریف سیزن کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں آئندہ 12 سے 15 دنوں تک ملک کے سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کاشتکاروں کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں گاؤں گاؤں جا رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں ملک کے 700 سے زیادہ اضلاع میں کروڑوں کاشتکاروں تک پہنچیں گی۔ میں ملک کے تمام کسانوں، ان ٹیموں میں شامل تمام ساتھیوں، اس عظیم مہم کے لیے، ایک بڑے پرجوش پروگرام اور زراعت کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا
May 29th, 06:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکست کرشی سنکلپ ابھیان کا آغاز کسانوں کے لیے ایک تاریخی قدم ہے اور زرعی ترقی میں مدد کے لیے ایک منفرد کوشش ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جیسے جیسے مانسون قریب آ رہا ہے اور خریف سیزن کی تیاریاں شروع ہو رہی ہیں، اگلے 12 سے 15 دنوں میں سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کسانوں پر مشتمل 2000 ٹیمیں 700 سے زیادہ اضلاع کا دورہ کریں گی اور دیہی علاقوں کے لاکھوں کسانوں تک پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام کسانوں اور ان ٹیموں میں حصہ لینے والوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ہندوستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔مورخہ 25مئی 2025 کو ’من کی بات‘کی 122 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 25th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا اور پرعزم ہے۔ یہ آج ہر بھارتی کا عزم ہے، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ہر بھارتی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔’آپریشن سندور‘ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیا اعتماد اور جوش دیا ہے۔ہمارے نوجوان ہر شعبے میں ملک کو فخر کا احساس دلا رہے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی
July 31st, 11:30 am
ساتھیو ، 31 جولائی یعنی آ ج ہی کے دن ، ہم تمام اہل وطن، شہید اودھم سنگھ جی کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میں ، ایسے دیگر تمام عظیم انقلابیوں کو اپنا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ۔