Our government is fully committed to creating a modern sports ecosystem for the 21st century in India: PM Modi

August 27th, 11:15 am

PM Modi participated in the Khelo India Dialogue programme. Addressing the occasion, he highlighted the contribution of hockey legend Major Dhyan Chand ji to strengthening sporting ties between India and New Zealand. He also stressed the need to expand India’s participation across sporting disciplines ahead of the 2036 Olympics and underlined the role of sports in promoting fitness, building resilience and keeping young people away from drugs.

PM Modi participates in Khelo India Dialogue

August 27th, 11:00 am

PM Modi participated in the Khelo India Dialogue programme. Addressing the occasion, he highlighted the contribution of hockey legend Major Dhyan Chand ji to strengthening sporting ties between India and New Zealand. He also stressed the need to expand India’s participation across sporting disciplines ahead of the 2036 Olympics and underlined the role of sports in promoting fitness, building resilience and keeping young people away from drugs.

نیوزی لینڈ میں بھارتیہ برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 11th, 01:15 pm

ہم بھارتیہ یہ بات 20 سال سے سن رہے ہیں۔ لیکن آج 40 سال بعد ایک بھارتیہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ آیا ہے۔ یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میں آپ سب کو نیوزی لینڈ کے تمام باشندوں کے لیے ایک سو چالیس کروڑبھارتیوں کی نیک خواہشات لے کر آیاہوں۔

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

July 11th, 12:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’کیا اورا مودی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھارت نژاد افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ ایک خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عز ت مآب کرسٹوفر لکسن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دس ہزار سے زائد بھارت نژاد افراد نے بھرپور جوش، ولولے اور گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی، جس سے تقریب کا ماحول نہایت پُرجوش اور یادگار بن گیا۔

وزیراعظم نےمردوں کی بھارتی انڈر 18 ہاکی ٹیم کو مردوں کا انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد دی

June 06th, 06:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار حصولیابی کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے مردوں کی بھارتی انڈر 18 ہاکی ٹیم کو مردوں کا انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد دی ۔

نیدرلینڈس کے شہر ہیگ میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 16th, 01:30 pm

اتنا پیار ۔ اتنا جوش ۔ سچ کہوں تو ، تھوڑی دیر کے لیے میں بھول گیا تھا کہ میں نیدرلینڈز میں ہوں ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں ہی کہیں کوئی تہوار چل رہا ہے!

وزیرِ اعظم نے نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کیا

May 16th, 01:20 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دی ہیگ میں بھارتی برادری کے ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی۔ آمد پر نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا۔

وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے

January 04th, 01:00 pm

آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح

January 04th, 12:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔

وزیر اعظم نے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

December 11th, 09:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایشیا کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

September 14th, 09:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ 2025 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی، جہاں انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت پر مبارکباد دی

September 08th, 07:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے راجگیر میں منعقدہ ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت کے لیے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’جناب مودی نے کہا کہ یہ جیت اور بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دی ہے۔

دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرکا متن

January 28th, 09:36 pm

دیو بھومی اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی، نوجوان وزیر اعلی پشکر دھامی جی، میرے کابینہ کے ساتھی اجے تمتا جی، رکشا کھڈسے جی، اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری جی، وزیر کھیل ریکھا آریہ جی، کامن ویلتھ گیمز کے صدر کرس جینکنز جی، آئی او اےکی صدر پی ٹی اوشا جی، رکن پارلیمنٹ مہندر بھٹ جی، قومی کھیلوں میں شامل ہونے آئے ملک بھر کے سبھی کھلاڑی و دیگر معززین!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا

January 28th, 09:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اتراکھنڈ نوجوانوں کی توانائی سے منور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے آج 38ویں قومی کھیل شروع ہو رہے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ اتراکھنڈ کے قیام کا 25 واں سال ہے، جناب مودی نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اس نوجوان ریاست میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی ایک خوبصورت تصویر دکھائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے اس ایڈیشن میں بہت سے مقامی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کا موضوع ‘گرین گیمز’ ہے، کیونکہ وہاں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ موضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹرافیاں اور تمغے بھی ای ویسٹ سے بنے ہیں اور ہر تمغہ جیتنے والے کے نام پر ایک پودا لگایا جائے گا، جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس طرح کے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی مردوں کی ٹیم کو کھو کھو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

January 19th, 11:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی مردوں کی کھو-کھو ٹیم کی ہمت اور لگن کی تعریف کی اور انہیں کھو-کھو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی خواتین ٹیم کو کھو کھو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

January 19th, 09:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلی بار کھو کھو ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستان کی خواتین ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی بھارتی ہاکی ٹیم کو ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی

November 21st, 01:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خواتین کی بھارتی ہاکی ٹیم کو ایشیائی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 14th, 10:34 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا

October 14th, 06:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم کو مردوں کے ہاکی5 ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے

September 03rd, 10:11 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم کو مردوں کے ہاکی5 ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔