کابینہ نے پروت مالا پر یوجنا کے تحت اتراکھنڈ ریاست میں روپ ویز ڈیولپمنٹ کے قومی پروگرام کے تحت گووندگھاٹ سے ہیم کنڈ صاحب جی (12.4کلومیٹر) کے روپ ویز پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی ہے

March 05th, 03:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے گووند گھاٹ سے ہیم کنڈ صاحب تک جی 12.4 کلو میٹر کے روپ ویز کی تعمیر کےپروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 2730.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ڈیزائن، تعمیر، مالیات استعمال کرنے اور منتقل کرنے (ڈی بی ایف او ٹی) کرنے کے ساتھ مکمل کیاجائے گا۔