بھاؤ نگر، گجرات میں 'سمندر سے خوشحالی' کے موضوع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 20th, 11:00 am
گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، سربانند سونووال جی، سی آر پاٹل، منسکھ بھائی منڈاویہ، شانتنو ٹھاکر، نیمو بین بابھانیہ،اس پروگرام میں ملک بھر کے 40 سے زیادہ مقامات سے جڑے ،تمام بڑی بندرگاہوں سے جڑے افراد، مختلف ریاستوں کے وزراء، اعلیٰ حکام، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سبھی کو خوش آمدید۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کیا ، گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 20th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین اور لوگوں کا خیر مقدم کیا ۔ 17 ستمبر کو انہیں موصول ہوئے یومِ پیدائش کے مبارکبادی کے پیغام پر یہ اجاگر کیا کہ لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والا پیار طاقت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک وشوکرما جینتی سے لے کر گاندھی جینتی تک یعنی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا کے طور پرمنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2-3 دنوں کے دوران گجرات میں خدمت پر مبنی کئی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر خون کے عطیہ کے کیمپ لگائے گئے ہیں ، جن میں اب تک ایک لاکھ افراد خون کا عطیہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد شہروں میں صفائی مہم چلائی گئی ہے ، جس میں لاکھوں شہریوں نے فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ ریاست بھر میں 30,000 سے زیادہ صحت کیمپ لگائے گئے ہیں ، جو عوام اور خاص طور پر خواتین کو طبی جانچ اور علاج فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں خدمت کی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 26th, 08:16 pm
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
July 26th, 07:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم کی یومِ ڈاکٹرز پر ڈاکٹروں کو مبارکباد
July 01st, 09:37 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹروں کےدن کے موقع پر سبھی ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹروں نے اپنی مہارت اور محنت سے ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ ان کی ہمدردی کا جذبہ بھی اتنا ہی قابل ذکر ہے۔