فجی کے وزیر اعظم سیتیونی ربوکا کابھارت کے دورہ سے متعلق باہمی تعلقات کے نتائج کی فہرست

August 25th, 01:58 pm

1. فجی میں ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈیزائن ، تعمیر ، کمیشننگ ، آپریشن اور دیکھ بھال کے لئے جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ فجی کی حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11ویں عالمی دن کی تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 21st, 07:06 am

ملک اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کو عالمی یوگا دن کی بہت بہت مبارکباد۔ آج 11ویں بار پوری دنیا 21 جون کو ایک ساتھ یوگا کر رہی ہے۔ یوگا کا سیدھا سادہ مطلب ہے جڑنا اور یہ مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے کہ یوگا نے پوری دنیا کو کس طرح جوڑا ہے۔ جب میں پچھلے ایک دہائی میں یوگا کے سفر کو دیکھتا ہوں تو بہت کچھ یاد آتا ہے۔ وہ دن جب اقوام متحدہ میں بھارت نے تجویز پیش کی کہ 21 جون کو عالمی یوگا ڈے کے طور پر تسلیم کیا جائے اور تب کم سے کم وقت میں دنیا کے 175 ممالک ہماری اس تجویز کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تجویز کی حمایت نہیں تھی، یہ انسانیت کے بھلے کے لیے دنیا کی اجتماعی کوشش تھی۔ آج 11 سال بعد، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یوگا دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ مجھے فخر ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے معذور ساتھی بریل میں یوگا شاستر پڑھتے ہیں، سائنسدان خلاء میں یوگا کرتے ہیں، گاؤں گاؤں میں نوجوان ساتھی یوگا اولمپیاڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں سامنے دیکھیں، یہ نیوی کے تمام جہازوں میں بھی اس وقت بہت شاندار یوگا پروگرام چل رہا ہے۔ چاہے سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں، یا ایورسٹ کی چوٹی ہو، یا پھر سمندر کا پھیلاؤ ہو، ہر جگہ سے ایک ہی پیغام آتا ہے— یوگا سبھی کا ہے، اور سبھی کے لیے ہے۔ یوگا سب کے لیے ہے، سرحدوں سے ماورا، پس منظر سے ماورا، عمر یا صلاحیت سے ماورا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے خطاب کیا

June 21st, 06:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 23rd, 11:00 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا

May 23rd, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 01:35 pm

آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےروزگار کی پیداوار کو فروغ دینے، لوگوں پر سرمایہ کاری، معیشت اور اختراع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا

March 05th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ویبینار کے موضوع ’’لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری‘‘کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو وکست بھارت کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ اس موضوع کی بڑے پیمانے پر عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے مستقبل کے لیے نقشہ کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر، صنعتوں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کو یکساں ترجیح دی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صلاحیت کی تعمیر اور ہنر کی پرورش ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، جناب مودی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں کیونکہ ترقی کے اگلے مرحلے میں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ضروری ہے اور ہر ادارے کی کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔

India is a living land with a vibrant culture: PM Modi at inauguration of Sri Sri Radha Madanmohanji Temple in Navi Mumbai

January 15th, 04:00 pm

PM Modi inaugurated the Sri Sri Radha Madanmohanji Temple, an ISKCON project in Navi Mumbai. “India is an extraordinary and wonderful land, not just a piece of land bound by geographical boundaries, but a living land with a vibrant culture,” the Prime Minister exclaimed. He emphasised that the essence of this culture is spirituality, and to understand India, one must first embrace spirituality.

PM Modi inaugurates the Sri Sri Radha Madanmohanji Temple of ISKCON in Navi Mumbai

January 15th, 03:30 pm

PM Modi inaugurated the Sri Sri Radha Madanmohanji Temple, an ISKCON project in Navi Mumbai. “India is an extraordinary and wonderful land, not just a piece of land bound by geographical boundaries, but a living land with a vibrant culture,” the Prime Minister exclaimed. He emphasised that the essence of this culture is spirituality, and to understand India, one must first embrace spirituality.

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں 12,200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

January 05th, 12:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں 12,200 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں کی بنیادی توجہ علاقائی رابطے کو بڑھانا اور سفر میں آسانی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے صاحب آباد آر آر ٹی ایس اسٹیشن سے نیو اشوک نگر آر آر ٹی ایس اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین میں سواری بھی کی۔