انڈیا چپ لمیٹڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےخطاب کا متن
February 21st, 05:30 pm
آج بھارت تیزی سے ترقی کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور میں نے لال قلعہ سے یہ بھی کہا ہےبھارت کے پاس توقف کا وقت نہیں ہے۔ 2026 کے آغاز سے،بھارت نے اپنی ترقی کو تیز کیا ہے۔ 12 جنوری کو ملک بھر سے لاکھوں نوجوانوں نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں شمولیت اختیار کی۔ 16 جنوری کو، ہم نے نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے منایا، جس سے بھارت کے اسٹارٹ اپ انقلاب کو تقویت ملی۔ جنوری میں منعقدہ انڈیا انرجی سمٹ میںبھارت نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کی توجہ حاصل کی۔ پھر بجٹ آیا جس نے ترقی یافتہ بھارت کو نئی تحریک دی اور اب یہ ہفتہ بھارت کے لیے بھی تاریخی ثابت ہو رہا ہے۔ گلوبل اے آئی امپیکٹ سمٹ میں، دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور ٹیکنالوجی کے رہنما دہلی میں جمع ہوئے۔ اس چوٹی کانفرنس میں، دنیا نے بھارت کی اے آئی صلاحیتوں کو دیکھا، ہمارے وژن کو سمجھا، اور اس کی تعریف کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اترپردیش میں ایچ سی ایل- فاکسکان سیمی کنڈکٹر اکائی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی
February 21st, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش میں ایچ سی ایل – فاکسکان سیمی کنڈکٹر یونٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب نئی دہلی میں منعقدہ گلوبل اے آئی امپیکٹ سمٹ کے قریب سے آگے بڑھتے ہوئے، عالمی سیمی کنڈکٹر مرکز بننے کی جانب بھارت کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔وزیر اعظم 21 فروری کو ایچ سی ایل- فاکسکان کے مشترکہ کاروباری پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کریں گے
February 20th, 06:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21فروری 2026 کو شام تقریباً 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، اترپردیش میں جمنا ایکسپریس وے صنعتی ترقیاتی اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) میں، ایچ سی ایل – فاکسکان کے مشترکہ کاروباری پروجیکٹ – انڈیا چپ پرائیویٹ لمیٹڈ- کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والے سی ای او اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی
January 29th, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح لوک کلیان مارگ میں اپنی رہائش گاہ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کام کرنے والے سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ ملاقات کی ۔کابینہ نے اتر پردیش میں سیمی کنڈکٹر یونٹ کے قیام کو منظوری دی
May 14th, 03:06 pm
پہلے سے ہی پانچ سیمی کنڈکٹر یونٹس تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس چھٹے یونٹ کے ساتھ ، ہندوستان اسٹریٹجک طور پر اہم سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ترقی دینے کے اپنے سفر میں پیہم رواں دواں ہے ۔