وزیر اعظم نے گجرات کے ہزیرا میں نمائش میں شرکت کی
June 05th, 10:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہزیرا میں منعقدہ ایک نمائش میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے تحت دفاعی شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعظم نے ہزیرا، گجرات میں ایل اینڈ ٹی کمپلیکس کا دورہ کیا
June 05th, 08:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہزیرا میں لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپلیکس کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں کمپنی کی طرف سے تیار کردہ اہم اختراعات کا مشاہدہ کیا ۔سورت، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 05th, 04:30 pm
گجرات کے مقبول وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، ریاست کے نائب وزیرِ اعلیٰ بھائی ہرش سنگھوی، گجرات بی جے پی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، یہاں موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان، اور یہاں موجود سورت کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے شہر سورت میں 18800 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
June 05th, 04:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سورت، گجرات میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، بلدیاتی انتخابات کے بعد، میں پہلی مرتبہ سورت کا دورہ کر رہا ہوں۔ سورت سے، میں پورے گجرات کے لوگوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔وزیر اعظم 5 جون کو سورت اور دمن کا دورہ کریں گے
June 04th, 10:03 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جون 2026 کو گجرات اور دمن کا دورہ کریں گے ۔ تقریبا دوپہر 2:30 بجے ، وزیر اعظم سورت ضلع کے ہزیرا کا دورہ کریں گے اور جاری صنعتی کام کاج اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے ۔ تقریبا 4:15 بجے ، وزیر اعظم سورت میں لگ بھگ 18,800 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔Prime Minister performs Bhoomi-Poojan of Ahmedabad Metro Rail Project Phase-II and Surat Metro Rail
January 18th, 10:30 am
PM Modi performed ‘bhoomi pujan’ of Ahmedabad Metro’s Phase-II and Surat Metro. “Ahmedabad and Surat are receiving very important gifts today. Metro will further strengthen the connectivity in what are two major business centres of the country,” the Prime Minister said in his remarks. He further added that the rapid expansion of metro network in India in recent years showed the gulf between the work done by our government and the previous ones.احمد آباد میٹرو پروجیکٹ مرحلہ2 اور سورت میٹرو پروجیکٹ کی بھومی پوجن تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 18th, 10:30 am
نمستے،گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوبرت جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی امت شاہ جی، ہردیپ سنگھ پوری جی، گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی جی، گجرات سرکار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، احمد اور سورت کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ہزیرا میں رو۔پیکس ٹرمنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 10:51 am
کسی ایک پروجیکٹ کے شروع ہونے سے کیسے ایز آف ڈوئنگ بزنس بھی بڑھتا ہے یعنی کاروبار کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایز آف لیونگ یعنی زندگی جینے کے لئے کیسے مزید آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں، اس کی یہ اعلیٰ مثال ہے۔ ابھی مجھے جن چار پانچ بھائی بہنوں سے بات کرنے کا موقع حاصل ہوا اور وہ اپنے تجربات کو جس طرح بیان کرتے تھے، خواہ وہ تیرتھ یاترا کا تصور ہو، یا گاڑی کو کم سے کم نقصان ہونے کی بات ، خواہ وقت بچانے کی بات ہو، یا کھیتی میں جو فصل پیدا ہوتی ہے اس کو ضائع ہونے سے بچانے کی با ت ہو، تازہ پھل، سبزیاں، سورت جیسے بازار تک پہنچانے کا اتنے اچھے طریقے سے سبھی ساتھیوں نے ایک طرح سے اس کے جتنے پہلو ہیں اس کو ہمارے سامنے پیش کیا۔ اس کی وجہ سے کاروبار میں جو مزید سہولتیں پیدا ہوں گی، تیزرفتاری میں اضافہ ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ بہت ہی خوشی کا ماحول ہے۔ تاجر ہوں، کاروباری ہوں، ملازم ہوں، مزدور ہوں، کسان ہوں، طلبا ہوں، ہر کسی کو اس بہترین کنکٹیویٹی کا فائدہ حاصل ہونے والا ہے۔ جب اپنوں کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، تو من کو سکون ملتا ہے۔وزیر اعظم نے ہزیرہ رو-پیکس ٹرمنل کا افتتاح کیا
November 08th, 10:50 am
نئی دہلی،08 نومبر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہزیرہ میں رو-پیکس ٹرمنل کا افتتاح کیا اور گجرات میں ہزیرہ اور گھوگھا کے درمیان رو-پیکس فیری سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے اس سروس کو استعمال کرنے والے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔ انھوں نے جہاز رانی کی وزارت کا نام بدل کر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت کیا۔وزیراعظم ہازیرا میں رو۔پیکس ٹرمینل کا افتتاح کریں گے اور ہازیرا اور گھوگھا کے درمیان 08 نومبر کو رو۔پیکس فیری سروس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے
November 06th, 03:41 pm
رو۔پیکس ٹرمینل کا افتتاح ہازیرا میں 100 میٹر کی طویلت اور 40 میٹر چوڑائی پر مشتمل خدمت ہے جس کی مجموعی لاگت 25 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی ۔ اس ٹرمینل کے تحت انتظامی دفتر کی عمارتیں ، پارکنگ ایریا، ذیلی اسٹیشن اور آبی ٹاور وغیرہ سمیت مختلف النوع سہولتیں دستیاب ہیں۔وزیراعظم کل درخشاں گجرات کانفرنس 2019 کیلئے گجرات کا دورہ کریں گے
January 16th, 08:03 pm
نئی دہلی،16؍جنوری؍وزیراعظم نریندر مودی کَل، 17؍جنوری 2019 سے گجرات کا 3روزہ دورہ کریں گے۔اپنے اِس دورے کے دوران وہ گاندھی نگر، احمد آباد اور ہزیرہ کا دورہ کریں گے۔