آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ چیمپئنز کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
November 06th, 10:15 am
عزت مآب وزیر اعظم، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم یہاں آکر عزت اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ میں آپ کو ابھی ایک مہم کے بارے میں بتاؤں گا، جوانہوں نے کمال کردیاان لڑکیوں نے، ملک کی بیٹیوں نے کمال کردیا، دو سال سے لگے ہیں سر، محنت انتی کی ہے،کمال کی محنت کی ہے،مشق کے ہر مرحلے میں پوری شدت کے ساتھ کھیلے، مشق کے ہر سیشن میں اتنی ہی توانائی سے اترے گراؤنڈ میں،یہی کہوں گا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔وزیر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی
November 06th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل 7 ، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی ۔ ہندوستانی ٹیم نے اتوار ، 2 نومبر 2025 کو فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم دن ہے ، کیونکہ یہ دیو دیوالی اور گرو پرب دونوں کو نشان زد کرتا ہے اور تمام حاضرین کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔من کی بات, دسمبر 2023
December 31st, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔