وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا

December 05th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمی کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کی عزت مآب ملکہ جیٹسن پیما وانگچک کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مارچ 2024 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران بھوٹان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کومحبت سےیاد کیا۔

وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے

March 22nd, 09:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔