وزیراعظم کا ڈیرہ سچ کھنڈ بلاں کا دورہ

February 01st, 09:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنجاب میں ڈیرہ سچ کھنڈ بلاں کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ شری گرو روی داس مہاراج جی کی جینتی پر ڈیرہ سچ کھنڈ بلاں میں آنا ایک بہت ہی خاص احساس تھا۔

سنت نرنجن داس جی سے وزیر اعظم کی ملاقات

February 01st, 07:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیرہ سچکھنڈ بالن میں شری گروروی داس مہاراج جی کی جینتی کے خصوصی موقع پر سنت نرنجن داس جی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ سنت نرنجن داس جی کی سماج کی متاثر کن خدمات کے اعتراف میں انھیں حال ہی میں پدم شری سے نوازا گیا ہے۔

آدم پور ہوائی اڈے کا نام بدل کر شری گرو روی داس مہاراج جی ہوائی اڈہ رکھنا، شری گرو روی داس مہاراج جی کے لازوال نظریات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف: وزیرِ اعظم

February 01st, 06:21 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آج سنت روی داس جینتی کے پُرمسرت موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آدم پور ہوائی اڈے کو اب شری گرو روی داس مہاراج جی ہوائی اڈہ کے نام سے جانا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ یہ شری گرو روی داس مہاراج جی کے لازوال نظریات کو ایک موزوں خراجِ عقیدت ہے اور مساوات، ہمدردی اور خدمت کا ان کا پیغام آج بھی ہم سب کو بے حد ترغیب دیتا ہے۔