وزیر اعظم 11اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
April 09th, 09:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجے وارانسی جائیں گے اور 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ وہ ایک عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔