وزیر اعظم نے ناروے شطرنج 2025 میں میگنس کارلسن کے خلاف پہلی جیت پر گوکیش کو مبارکباد دی
June 02nd, 08:23 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ناروے شطرنج 2025 کے چھٹے راؤنڈ میں میگنس کارلسن کے خلاف پہلی جیت پر گوکیش کو مبارکباد دی ہے۔ بہترین پر فتح حاصل کرنے کے لیے اسے مبارکباد۔ ناروے شطرنج 2025 کے چھٹے راؤنڈ میں میگنس کارلسن کے خلاف ان کی پہلی جیت ان کی ذہانت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔شطرنج چیمپئن گُکیش ڈی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
December 28th, 06:34 pm
شطرنج چیمپئن گُکیش ڈی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے ان کے عزم اور لگن کی ستائش کی ،اور کہا کہ ان کی خوداعتمادی یقیناً ترغیب آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہوئی ان سے بات چیت یوگا اور مراقبے کی تغیراتی صلاحیت کے موضوع کے اردگرد تھی۔وزیر اعظم نے گوکیش ڈی کو سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی
December 12th, 07:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوکیش ڈی کو سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے ان کے کارنامے کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔