کابینہ نے اتر پردیش اور ہریانہ میں ہائبرڈ اینویٹی موڈ پر دلی-فرید آباد-بلبھ گڑھ-دلی-ممبئی ایکسپریس وے کے سوہنا سپر سے جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے تک گرین فیلڈ کنیکٹوٹی کی تعمیر کے لیے نظر ثانی شدہ لاگت کے تخمینے کو منظوری دی ہے
March 10th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج اتر پردیش اور ہریانہ کی ریاستوں میں ہائبرڈ اینیویٹی موڈ پر دلی-فرید آباد-بلبھ گڑھ-دلی-ممبئی ایکسپریس وے کے سوہنا سپر سے جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے تک گرین فیلڈ کنیکٹوٹی کی تعمیر کے لیے 3630.77 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ کل تخمینہ لاگت کو منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعظم 11 مارچ کو کیرالہ اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
March 09th, 09:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ 2026 کو کیرالہ اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے ۔ تقریباً 1:30 بجے ، وزیر اعظم کیرالہ کے ایرناکولم میں تقریباً 10,800 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے ، سنگ بنیاد رکھیں گے اوران کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزیر اعظم پروگرام کے دوران اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد تقریباً 5:45 بجے ، وزیر اعظم تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں تقریباً 5650 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، انہیں قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم اس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔بہار کے کاراکاٹ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 30th, 11:29 am
بہار کے گورنر محترم جناب عارف محمد خان جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیتن رام مانجھی جی،للن سنگھ جی، گری راج سنگھ جی، چیراغ پاسوان جی، نِتیانند رائے جی، ستیش چندر دوبے جی، راج بھوشن چودھری جی، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری جی، جناب وجے کمار سنہا جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
May 30th, 10:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ انہیں اس مقدس سرزمین پر بہار کی ترقی کو تیز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے 48,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے اس بڑے مجمع کی موجودگی کا اعتراف کیا جو انہیں آشیرواد دینے آیا تھا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ہمیشہ ان کی حمایت کو سب سے زیادہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انھوں نے بہار کے لوگوں کا ان کے تئیں پیار اور محبت کے لیے ان کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بہار کی ماؤں اور بہنوں کی دل سے تعریف کی۔Cabinet approves construction of 6-lane access controlled Greenfield Highway starting from JNPA Port to Chowk in Maharashtra
March 19th, 04:12 pm
The Cabinet Committee on Economic Affairs chaired by the Prime Minister, Shri Narendra Modi, has approved the construction of 6- lane access controlled Greenfield High Speed National Highway starting from JNPA Port (Pagote) to Chowk (29.219 km) in Maharashtra. The project will be developed on Build, Operate and Transfer (BOT) mode at a total capital cost of Rs. 4500.62 Crore.