ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 17th, 12:25 pm
مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
December 17th, 12:12 pm
وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
December 17th, 09:25 am
ایتھوپیا کی عظیم سرزمین پر آج آپ سب کے درمیان ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں صرف آج دوپہر ایتھوپیا پہنچا، اور فوراً ہی میں نے لوگوں کی طرف سے ایک شاندار استقبال کی گرم جوشی محسوس کی۔ وزیراعظم نے خود میرا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور مجھے فرینڈشپ پارک اور سائنس میوزیم لے گئے۔وزیر اعظم نے ایتھوپیا کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا
December 16th, 11:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 تا 17 دسمبر 2025 کے دوران ایتھوپیا کا اپنا پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ آج ادیس انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ سے نوازا۔ یہ اعزاز بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی خدمات اور ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر ان کی دوراندیش قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔