کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 02nd, 02:06 pm
آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا
May 02nd, 01:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف بل کی منظوری کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا
April 04th, 08:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی انصاف، شفافیت اور جامع ترقی کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کا ایک اہم لمحہ ہے۔کابینہ نے 01.01.2025 سے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کو مہنگائی سے راحت کی اضافی قسط جاری کرنے کو منظوری دی
March 28th, 04:15 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے (ڈی اے) کی اضافی قسط جاری کرنے اور پنشن یافتگان کو 01.01.2025 سے مہنگائی راحت (ڈی آر) جاری کرنے کی منظوری دی جو کہ بنیادی تنخواہ/پنشن کے 53فیصد کی موجودہ شرح سے 2فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، تاکہ مہنگائی کی بھرپائی کی جا سکے۔کابینہ نے خریف 2025 یکم اپریل2025 سے 30ستمبر2025 تک کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرح کو منظوری دی
March 28th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے خریف سیزن 2025 یکم اپریل2025 سے 30ستمبر2025 تک فاسفیٹک اور پوٹاسک پر غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس)کی شرحیں طے کرنے کے لیے محکمہ کھاد کی تجویز کو منظوری دے دی۔Union Budget 2024-25: How It Will Transform the Lives of India’s Middle Class
February 04th, 06:24 pm
Finance Minister Nirmala Sitharaman’s Union Budget 2024-25 is a game-changer for India’s middle class, offering a mix of tax relief, job creation, affordable housing, and better access to healthcare and education. This budget is not just about numbers; it’s about empowering millions of middle-class families to achieve financial stability, improve their quality of life, and secure a brighter future.وزیر اعظم نے دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کی
December 15th, 10:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ تین روزہ کانفرنس دہلی میں 13 سے 15 دسمبر 2024 تک منعقد ہوئی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیوز 9 گلوبل سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 22nd, 10:50 pm
وزیر ونفرائیڈ ، کیبنٹ کے میرے ساتھی جیوتی رادتیہ سندھیا اور اس سربراہی اجلاس میں شامل ہورہے سبھی معزز خواتین و حضرات!وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز9 گلوبل سمٹ سے خطاب کیا
November 22nd, 09:00 pm
بائیس نومبر 2024 کو وزیراعظم نریندر مودی نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں نیوز 9 گلوبل سمٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ یہ سمٹ ہندوستان-جرمنی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ بھارت کا ایک میڈیا گروپ آج کے معلوماتی دور میں جرمنی اور جرمن عوام سے جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھارتی عوام کو جرمنی اور جرمن عوام کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘Success of Humanity lies in our collective strength, not in the battlefield: PM Modi at UN Summit
September 23rd, 09:32 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.Prime Minister’s Address at the ‘Summit of the Future’
September 23rd, 09:12 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.کابینہ نے دو سال کی مدت میں 10,900 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) اسکیم کو منظوری دی
September 11th, 08:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں برقی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے فروغ کے لیے ’پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای ڈرائیو) اسکیم‘ کے عنوان سے اسکیم کے نفاذ کے لیے بھاری صنعتوں کی وزارت کی تجویز کو منظوری دی ہے۔وزیر اعظم نے 44ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی
August 28th, 06:58 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی شمولیت کے ساتھ فعال حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم یعنی ’پرگتی‘ کے 44ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ تیسری مدت کار میں پہلی میٹنگ تھی۔کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا- اربن 2.0 اسکیم کو منظوری دے دی
August 09th, 10:22 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پردھان منتری آواس یوجنا اربن (پی ایم اے وائی-یو) 2.0کو منظوری دے دی جس کے تحت 1 کروڑ شہری غریب اور متوسط طبقے کے کنبوں کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) / پی ایل آئی کے ذریعے 5 سال میں شہری علاقوں میں سستی قیمت پر مکان کی تعمیر ، خریداری یا کرایہ پر دینے کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت 2.30 لاکھ کروڑ روپئے کی سرکاری امداد فراہم کی جائے گی۔کابینہ نے لیگنوسیلولوزک بائیو ماس اور دیگر قابل تجدید فیڈ سٹاک کا استعمال کرتے ہوئے ایڈوانسڈ بائیو فیول پروجیکٹوں کو مالی مدد فراہم کرنے کی خاطر’’پردھان منتری جی-ون یوجنا‘‘ میں ترمیم کو منظوری دے دی
August 09th, 10:21 pm
بائیو فیول کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ترمیم شدہ پردھان منتری جی ون یوجنا کو منظوری دے دی۔کابینہ نے باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن کے تحت کلین پلانٹ پروگرام کو منظوری دے دی
August 09th, 10:17 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ذریعہ تجویز کردہ کلین پلانٹ پروگرام (سی پی پی) کو منظوری دے دی۔کابینہ نے رابطے ، سفر میں آسانی پیدا کرنے ، لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے ، تیل کی درآمدات کو کم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیےبھارتی ریلوے میں آٹھ (8) نئی لائن پروجیکٹوں کو منظوری دے دی
August 09th, 09:58 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 24,657 کروڑ روپے (تقریباً) کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ وزارت ریلوے کے آٹھ (8) پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے۔وائبرنٹ گجرات سمٹ، اقتصادی ترقی، اصلاحات اور ہندوستان کی ترقی کے سفر کو مضبوط کرنے کے لیے نقطہ نظر کے اشتراک کرنے کا ایک عظیم فورم: وزیر اعظم
January 10th, 06:18 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کے وائبرنٹ گجرات سمٹ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔وزیر اعظم 30 نومبر کو وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے
November 29th, 11:59 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں میں 100 فیصد عمل درآمد کے ہدف کو حاصل کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام مطلوبہ استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔امریکہ میں سرکردہ پیشہ واران سے وزیر اعظم کی بات چیت
June 24th, 07:28 am
اس تقریب کا اہتمام امریکہ- بھارت تزویراتی شراکت داری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے ذریعہ کیا گیا۔ امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ عزت مآب جناب انٹونی بلنکن نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔