وزیر اعظم نے پرگتی کی 51 ویں میٹنگ کی صدارت کی
May 27th, 10:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح سیوا تیرتھ میں پرگتی کی 51ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ جس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کرتے ہوئے’’فعال حکمرانی اور بروقت نفاذ‘‘ کو فروغ دینا ہے۔ پرگتی ایک آئی سی ٹی سے چلنے والاملٹی ماڈل پلیٹ فارم ہے۔پروفیسر گوبردھن داس جی کی وزیر اعظم سے ملاقات
April 27th, 12:31 pm
پروفیسر گوبردھن داس جی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پروفیسر گوبردھن داس جی کی ذاتی زندگی کا سفر نہایت متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر جدوجہد نے ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا کہ وہ معاشرے کی خدمت کریں، اور یہی جذبہ ان کی عوامی صحت اور امیونولوجی کے شعبے میں خدمات میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔وزیراعظم نے پروفیسر گوبردھن داس کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی
April 25th, 10:47 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر گوبردھن داس کو نیتی آیوگ کے رکن کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ پروفیسر داس کا سفر، جو انتھک محنت اور انکساری سے عبارت ہے، واقعی قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے عوامی صحت، سائنس اور جدت طرازی کے شعبوں میں پروفیسر داس کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔