مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبہ میں تعاون پر ہندوستان-جاپان کا مشترکہ بیان
July 02nd, 10:14 pm
جمہوریۂ بھارت کے وزیراعظم اور جاپان کی وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ایک عہد ساز، ہمہ گیر ٹیکنالوجی ہے جو معیشت، معاشرے، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و کاروبار، حکمرانی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ مصنوعی ذہانت کے ڈیزائن، ترقی، نفاذ اور نظم و نسق سے متعلق آج کیے جانے والے فیصلے اختراع، سماجی بہبود، اقتصادی سلامتی اور بین الاقوامی نظام پر طویل المدتی اثرات مرتب کریں گے۔ اس مشترکہ ادراک کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دونوں ممالک کی لچک اور مسابقتی صلاحیت کو باہمی طور پر مضبوط بنانے اور اختراع و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، تاکہ ایک محفوظ، قابلِ اعتماد، جامع، انسان مرکز، پائیدار، جوابدہ اور اختراع پر مبنی مصنوعی ذہانت کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
June 28th, 08:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماہے کے شہر وکٹوریہ میں ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام غلام سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات سیشلز کے گولڈن جوبلی قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہوئی۔ نومبر 2024 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم رام غلام کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی یہ چوتھی ملاقات تھی۔سیشلز کی قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب
June 28th, 05:00 pm
اور مجھے آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہو رہی ہے جب آپ اپنی آزادی کے پچاس سال منا رہے ہیں۔ آپ کو اور سیشلز کے لوگوں کو اس خاص موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کا دورۂ سیشلز (27-29 جون 2026)
June 25th, 06:05 pm
سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر، وزیر اعظم مودی بھارت کے 'وژن مہاساگر' کو فروغ دینے کے لیے 27 سے 29 جون 2026 تک سیشلز کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سیشلز کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر ہرمینی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ وہ سیشلز کی نیشنل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے اور وہاں موجود بھارتی تارکینِ وطن سے بات چیت کریں گے۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے برکس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سینئر سلامتی اہلکاروں سے ملاقات کی
June 23rd, 08:06 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج برکس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سینئر سلامتی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے موجودہ عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اس گروپ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے سینٹ- گوبین کے سی ای او بینوا بازین کے ساتھ ہندوستان میں کمپنی کے دائرہ کار کی توسیع پر تبادلۂ خیال کیا
June 18th, 06:39 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سینٹ -گوبین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینوا بازین سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کا فرانس اور سلوواکیہ کے دورے کی روانگی سے قبل بیان
June 13th, 10:03 am
جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میخواں اور جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب رابرٹ فیکو کی دعوت پر، میں 13 سے 18 جون 2026 تک فرانس اور جمہوریہ سلوواکیہ کا دورہ کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
June 10th, 11:50 pm
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔عالمی قائدین نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو طویل ترین عرصے تک بھارت کا منتخب وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی
June 09th, 07:32 pm
طویل ترین عرصے تک بھارت کا منتخب وزیر اعظم بننے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو عالمی قائدین کی جانب سے مبارکبادی پیغام حاصل ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کے عالمی قائدین نے وزیر اعظم کی انقلابی طرز حکومت، گلوبل ساؤتھ کے لیے ان کے آواز اٹھانے، اور ایک مبنی بر شمولیت اور اقتصادی طور پر فعال بھارت کے ان کے وژن کی ستائش کی۔Visit of Prime Minister to France and Slovakia (June 13-18, 2026)
June 09th, 07:20 pm
PM Modi will visit France from 13-14 June 2026 and again from 16-19 June 2026. During his initial visit to France, he will hold discussions with President Emmanuel Macron and jointly inaugurate the 'Bharat Innovates' event. He will then visit Slovakia from 14-16 June 2026 to hold discussions with PM Robert Fico and meet President Peter Pellegrini. The PM will once again visit France to participate in the G7 Summit and the VivaTech Summit.وینزویلا کے قائم مقام صدر کی وزیراعظم سے ملاقات
June 04th, 09:50 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وینیزویلا کی قائم مقام صدر محترمہ ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات کی۔ناروے کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
May 18th, 04:44 pm
ناروے کا دورہ کر کےمجھے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ یہ ملک فطرت اور انسانی ترقی کے درمیان ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال ہے ۔ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن
March 23rd, 08:30 pm
گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب
March 23rd, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔این ایکس ٹی سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 10:47 pm
آج 12 مارچ ایک تاریخی دن ہے۔ 12 مارچ 1930 کو مہاتما گاندھی نے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا تھا۔ یہ ہندوستان کی تحریک آزادی میں ایک اہم موڑ تھا۔ اس مارچ نے ملک کے ہر کونے کو ایک مقصد کے ساتھ متحد کیا: ہندوستان کی آزادی۔ آج، اس تاریخی سفر کے تقریباً 100 سال بعد، ہم ہندوستانیوں نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ سفر ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف سفر ہے۔ ہمارا مقصد ایک ہے، ہماری منزل ایک ہے: ایک ترقی یافتہ ہندوستان۔ اور اس مقصد کے حصول میں اس طرح کے سربراہی اجلاسوں کا منتھن بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مجھے اگلے سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے میں آپ سب کا مشکور ہوں۔ ملک اور دنیا بھر سے بہت سے دوست یہاں آئے ہیں اور کچھ پرانے جاننے والے بھی ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کااین ایکس ٹی چوٹی کانفرنس سے خطاب
March 12th, 08:30 pm
وزیر اعظم نے آج آئی ٹی وی نیٹ ورک کے این ایکس ٹی سمٹ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈانڈی مارچ کی تاریخی سالگرہ کو نوٹ کیا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی اس کی موجودہ کوشش کے درمیان ایک متوازی بات کی۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح 1930 کے مارچ نے ملک کو آزادی کی طرف متحد کیا، اسی طرح موجودہ ‘‘ترقی یافتہ ہندوستان’’ مشن 1.4 بلین ہندوستانیوں کا مشترکہ ہدف ہے۔ وزیر اعظم نے کہا-‘‘آج، اس تاریخی سفر کے تقریباً 100 سال بعد، ہم ہندوستانیوں نے ایک بار پھر ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ بننے کی طرف ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔’’نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 08:30 pm
آپ سب رائزنگ انڈیا پر بحث کر رہے ہیں۔ اور اس میں آپ کا زور اندر کی طاقت پر ہے یعنی آسان الفاظ میں آپ کی توجہ ملک کی اپنی طاقت پر ہے۔ اور ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے - تت توم آسی! یعنی جس برہمن کو ہم تلاش کر رہے ہیں وہ ہم ہی ہیں ، وہ ہمارے اندر ہی ہے۔ ہمیں اپنے اندر موجود طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ پچھلے 11 سالوں میں ہندوستان نے اس طاقت کو پہچانا ہے اور آج یہ ملک اس طاقت کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا
February 27th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائزنگ بھارت مٹ سے خطاب کیا، اور ’’داخلی قوت‘‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ گذشتہ 11 برسوں کے دوران بھارت کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قومی قوت ازسر نو حاصل کرنے، اقتصادی خود انحصاری اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے روڈمیپ پر تفصیلی بات کی۔اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا بیان
February 26th, 03:30 pm
نو سال پہلے، مجھے اسرائیل کا دورہ کرنے والا پہلا بھارتیہ وزیر اعظم بننے کا شرف حاصل ہوا۔ اسرائیل کی تاریخی سرزمین پر ایک بار پھر قدم رکھنا میرے لیے فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر جناب نریندر مودی کی ماریشس کے وزیرِ اعظم سے ملاقات
February 20th, 10:13 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ماریشس کے وزیرِ اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام گولام سے ملاقات کی۔ موجودہ دورِ اقتدار میں وزیرِ اعظم رام گولام کا یہ بھارت کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ ستمبر 2025 میں سرکاری دورے پر بھارت آئے تھے۔ یہ ملاقات 9 فروری 2026 کو ہونے والی ان کی حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ہوئی ہے۔