وزیرِ اعظم نے ایل وی ایم3-ایم6 کے ذریعےبلیو برڈ بلاک-2 کی کامیاب لانچ پر خلائی سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی
December 24th, 10:04 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایل وی ایم3-ایم6 لانچ وہیکل کے ذریعےبیلوبرڈ بلاک-2 کے کامیاب لانچ پر خلائی سائنس دانوں اور انجینئر وں کو مبارکباد دی ہے۔ بلیو برڈ بلاک-2 امریکہ کا خلائی طیارہ ہے اوریہ اب تک کا سب سے بھاری سیٹلائٹ ہے جسے ہندوستانی سر زمین سے اس کے مطلوبہ مدار میں پہنچایاگیا ہے۔بھارت اور جاپان کے درمیان سلامتی تعاون سے متعلق مشترکہ اعلامیہ
August 29th, 07:43 pm
مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات پر مبنی بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے سیاسی وژن اور مقاصد کو یاد کرتے ہوئے ،اگلی دہائی کے لیے بھارت اور جاپان کا مشترکہ وژن: خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آٹھ نکاتی عزائم
August 29th, 07:11 pm
ہندوستان اور جاپان ، قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد، کھلے، پرامن، خوشحال اور جبر سے مبرا ہند-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ وژن والے دو ممالک، تکمیلی وسائل کے انتظامات، تکنیکی صلاحیتوں اور لاگت کی مسابقت والی دو معیشتیں اور دوستی اور باہمی خیر سگالی کی طویل روایت رکھنے والے دو ممالک، اسی طرح اگلی دہائی کے دوران ہمارے ممالک اور دنیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور مواقع کو مشترکہ طور پر نیویگیٹ کرنے، اپنے متعلقہ گھریلو اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور اپنے ممالک اور اگلی نسل کے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لانے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہیں ۔پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ: ہماری اگلی نسل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری
August 29th, 07:06 pm
جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ایشیبا شیگرو کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 تا 30 اگست 2025 کو پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعظم ایشیبا نے پرائم منسٹر آفس (کانتے) میں 29 اگست 2025 کی شام کو کیا، جہاں انہیں اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کو یاد کیا جو تہذیبی رشتوں، مشترکہ اقدار و مفادات، یکساں اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پر مبنی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارت-جاپان شراکت داری میں ہونے والی نمایاں پیشرفت کو سراہا اور آئندہ عشروں میں باہمی سیکیورٹی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹیجک اور مستقبل بین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔وزیراعظم کا دورہ جاپان اور چین (29 اگست تا یکم ستمبر 2025)
August 22nd, 06:15 pm
پی ایم مودی بالترتیب جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اور چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 29 سے 30 اگست 2025 تک جاپان اور 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کا دورہ کریں گے۔ جاپان میں، وزیر اعظم 15ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور جاپانی وزیر اعظم اشیبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ چین میں، وزیر اعظم تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔