بھوپال، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 24th, 10:35 am
سب سے پہلے تو میں یہاں سے تاخیر سے پہنچنے پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ تاخیر اس لیے ہوئی کہ جب میں کل یہاں پہنچا تو میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ آج دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحان تھے اور ان کے وقت اور میرے راج بھون سے نکلنے کے وقت میں ٹکراؤ تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند کر دی گئیں تو بچوں کو امتحان دینے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اس پریشانی سے بچنے کے لیے میں نے سوچا کہ میں راج بھون سے تب ہی نکلوں گا جب تمام بچے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اس وجہ سے مجھے نکلنے میں 15-20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے آپ سب کو جوپریشانی ہوئی اس کے لیے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کیا
February 24th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے
February 22nd, 02:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے۔ 23 فروری کو وہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا سفر کریں گے اور تقریباً 2 بجے باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 24 فروری کو، صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم بھوپال میں گلوبل انویسٹرز سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، وہ بہار کے بھاگلپور کا سفر کریں گے اور تقریباً 2:15 بجے، وہ پی ایم کسان اسکیم کی 19ویں قسط جاری کریں گے اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور ملککے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ گوہاٹی کا سفر کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب جھومویر بنندینی (میگا جھومویر) 2025 پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 25 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔