ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 03rd, 11:00 am

آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب

November 03rd, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔

’من کی بات‘ کی 119 ویں قسط (23 فروری 2025)میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 23rd, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی جاری ہے اور ہر طرف کرکٹ کا ماحول ہے۔ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ میں سنچری کی سنسنی خیزی کیسی ہوتی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کروں گا، حالاں کہ بھارت نے خلا میں شاندار سنچری بنائی ہے۔ گذشتہ ماہ ملک میں اسرو کے 100 ویں راکٹ کی لانچنگ ہوئی۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ یہ ہر روز خلائی سائنس میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا خلائی سفر ایک معمولی انداز میں شروع ہوا تھا۔ ہر قدم پر چیلنج تھے، لیکن ہمارے سائنس دان آگے بڑھتے رہے، ان پر فتح حاصل کرتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خلائی سفر میں ہماری کام یابیوں کی فہرست بڑھتی چلی گئی۔ لانچ وہیکل کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان، آدتیہ ایل-1 کی کام یابیاں ہوں یا ایک ہی راکٹ سے ایک ہی وقت میں 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو، اسرو کی کام یابیوں کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ صرف گذشتہ 10 برسوں میں تقریباً 460 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے ہیں اور اس میں دوسرے ممالک کے بہت سے سیٹلائٹ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ خلائی سائنس دانوں کی ہماری ٹیم میں خواتین کی طاقت کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج خلائی شعبہ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔

ورچوئل جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا اختتامی بیان (22 نومبر 2023)

November 22nd, 09:39 pm

میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ورچوئل جی 20 سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کا افتتاحی بیان

November 22nd, 06:37 pm

میری دعوت قبول کر کے، آج اس سربراہ کانفرنس میں جڑنے کے لیے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 10 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے آپ سبھی کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔