وزیر اعظم نے پونے سے رکن پارلیمنٹ جناب گریش باپٹ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا
March 29th, 04:32 pm
’’جناب گریش باپٹ جی ایک شائستہ اور محنتی قائد تھےجنہوں نے بڑی محنت سے سماج کی خدمت انجام دی۔ انہوں نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے خوب کام کیا اور وہ خصوصی طور پر پونے کی ترقی کو لے کر کافی پرجوش تھے۔ ان کی رحلت افسوسناک ہے۔ ان کے کنبے اور حمایتیوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘