تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی ڈنمارک کی قائم مقام وزیر اعظم سے ملاقات کی
May 19th, 06:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ، اوسلو میں ڈنمارک کی قائم مقام وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میٹے فریڈرکسن سے ملاقات کیکابینہ نے گفٹ سٹی سے گجرات میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (جی ایم آر سی) کے شاہ پور تک موجودہ نارتھ-ساؤتھ کوریڈور کی توسیع کو منظوری دی
February 24th, 03:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج گفٹ سٹی سے شاہ پور تک 3.33 کلومیٹر طویل توسیع کو منظوری دی اور جس میں تین ایلیویٹڈ اسٹیشن شامل ہوں گے ۔ یہ منصوبہ تقریبا چار سالوں میں مکمل ہونے والا ہے ۔ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 09th, 02:51 pm
His excellency، وزیر اعظم کیئر سٹارمر، آر بی آئی کے گورنر، اختراع کار، رہنما، اور فن ٹیک دنیا کے سرمایہ کار، خواتین و حضرات! ممبئی میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب
October 09th, 02:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی ، مہاراشٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے ممبئی کو توانائی کا شہر ، صنعت کاری کا شہر اور لامتناہی امکانات کا شہر قرار دیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے دوست عزت مآب وزیراعظم اسٹارمر ، اور گلوبل فنٹیک فیسٹیول میں ان کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ، اس تقریب میں شریک ہونے کے لیے وقت دینےکی بھی ستائش کی۔نتائج کی فہرست: برطانیہ کے وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان
October 09th, 01:55 pm
ہند-برطانیہ کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سنٹر کا قیام۔برطانیہ کے وزیرِ اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیرِ اعظم کا پریس بیان
October 09th, 11:25 am
مجھے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کا ہندوستان کے پہلے دورے پر آج ممبئی میں خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔بھارت سنگاپور کا مشترکہ بیان
September 04th, 08:04 pm
جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے جمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے موقع پر بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر مشترکہ بیانسنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن
September 04th, 12:45 pm
عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن
August 25th, 06:42 pm
گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا
August 25th, 06:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی کہانی کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 27th, 11:30 am
اسٹیج پر موجود گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیراعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکز میں کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، سی آر پاٹل جی، گجرات سرکار کے دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور گجرات کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر تاریخی تقریبات سے خطاب کیا
May 27th, 11:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‘‘شہری ترقی کا سال 2025’’ کا آغاز کیا، جو ‘‘شہری ترقی کا سال 2005’’ کے 20 سال مکمل ہونے کی یادگار ہے۔نئی دہلی میں سول لیڈرشپ کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 11:30 am
میں یہاں بھوٹان کے وزیر اعظم، میرے بھائی داشو شیرنگ توبگے جی، سیول بورڈ کے چیئرمین سدھیر مہتا، وائس چیئرمین ہنس مکھ آدھیا، صنعتی دنیا کے وہ لوگ جو اپنی زندگیوں میں اپنے اپنے شعبوں میں قیادت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جیسی بہت سی عظیم شخصیات کو دیکھ رہا ہوں، ساتھ ہی میں یہاں ایسے نوجوان دوستوں کو بھی دیکھ رہا ہوں ، مستقبل جن کا منتظرہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس او یو ایل لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا
February 21st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف اَلٹی میٹ لیڈرشپ ( ایس او یو ایل ) کنکلیو 2025 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ تمام معزز لیڈروں اور مستقبل کے نوجوان لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ کچھ تقاریب بہت خاص ہوتی ہیں اور آج کا یہ دن بھی ان میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بہتر شہریوں کی تعمیر قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہر شعبے میں بہترین رہنماؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں عمدہ قیادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ’’ اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ ‘‘ وکست بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او یو ایل نہ صرف ایک ادارے کا نام ہے بلکہ یہ بھارت کی سماجی زندگی کی روح بھی ہوگا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک اور معنوں میں، ایس او یو ایل روحانی تجربے کی حقیقی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی کے قریب ایس او یو ایل کا ایک نیا وسیع کیمپس تیار کیا جائے گا۔سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 05:22 pm
اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔سولہویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
October 23rd, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔گجرات کے احمد آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 04:30 pm
گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، ریاست کے مقبول وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، ملک کے مختلف حصوں سے اس پروگرام سےجڑے ہوئے سبھی معززگورنر، نائب وزرائے اعلیٰ، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اوربڑی تعداد میں یہاں موجود میرے پیارے بھائیو ں اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 16th, 04:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں ریلوے، سڑک، بجلی، ہاؤسنگ اور مالیاتی شعبوں کے 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے دن میں، جناب مودی نے احمد آباد اور بھوج کے درمیان ہندوستان کی پہلی نمو بھارت ریپڈ ریل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ناگپور سے سکندرآباد، کولہاپور سے پونے، آگرہ کینٹ سے بنارس، درگ سے وشاکھا پٹنم، پونے سے ہبلی، اور وارانسی سے دہلی تک کی پہلی 20 بوگیوں والی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی کے سنگل ونڈو آئی ٹی سسٹم (ایس ڈبلیو آئی ٹی ایس) کا آغاز کیا۔بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کے افتتاح اور بوئنگ سُکنیا پروگرام کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 19th, 03:15 pm
کرناٹک کے گورنر محترم تھاور چند جی گہلوت، وزیر اعلیٰ محترم سدھا رمیا جی، کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر آر اشوک جی، ہندوستان میں بوئنگ کمپنی کی سی ای او محترمہ اسٹیفنی پوپ، دیگر انڈسٹری پارٹنرز، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے بنگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کا افتتاح کیا
January 19th, 02:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (بی ای آئی ٹی سی ) کیمپس کا افتتاح کیا۔ 1,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا 43 ایکڑ پر محیط یہ کیمپس امریکہ سے باہر بوئنگ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وزیر اعظم نے بوئنگ سکنیا پروگرام کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان بھر سے زیادہ لڑکیوں کے داخلے میں مدد کرنا ہے۔