جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

January 09th, 06:38 pm

آج ہندوستان نے تحقیق کی دنیا میں ایک بہت ہی تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ جینوم انڈیا پروجیکٹ کو پانچ سال پہلے منظوری دی گئی تھی۔ اسی درمیان کووِڈ کے چیلنجوں کے باوجود ہمارے سائنسدانوں نے بڑی محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ملک کے 20 سے زیادہ معروف تحقیقی اداروں جیسے آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹی، سی ایس آئی آر، اور بی آر آئی سی نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا ڈیٹا، 10,000 ہندوستانیوں کا جینوم سیکوئنس، اب انڈین بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ منصوبہ بایو ٹیکنالوجی ریسرچ کے میدان میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں اس پروجیکٹ سے وابستہ تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کلمات

January 09th, 05:53 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ پانچ سال قبل منظور کیا گیا تھا اور ہمارے سائنسدانوں نے کووڈ کی وبا کے چیلنجز کے باوجود محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز ،سی ایس آئی آر اور ڈبی ٹی-بی آر ا ٓئی سی جیسے 20 سے زائد معروف تحقیقی اداروں نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 بھارتیوں کے جینیاتی تسلسل پر مشتمل ڈیٹا اب بھارتی بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروجیکٹ بائیو ٹکنالوجی تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انھوں نے اس پروجیکٹ سے منسلک تمام افراد کو مبارکباد دی۔