لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:30 pm
میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کاآغاز کیا
December 08th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر اجتماعی بحث کا راستہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا منتر اور پکار تھی،جس نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک بخشی ، قربانی اور حوصلہ کا راستہ دکھایا ، آج اسے یاد کرنا ایوان کےتمام اراکین کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وندے ماترم کے 150 سال کے تاریخی موقع کا گواہ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور تاریخ کے بے شمار واقعات کو ہمارے سامنے لے کرآیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بحث نہ صرف ایوان کے عزم کی عکاسی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے ، اگر سب مل کر اس کا اچھا استعمال کریں ۔ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔’’بھارت–روس کاروباری فورم میں روسی صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ بھارت منڈپم، نئی دلّی میں وزیرِاعظم کی تقریر کا انگریزی ترجمہ‘‘
December 05th, 03:45 pm
بھارت- روس کاروباری فورم ، مجھے یقین ہے کہ صدر پتن کا آج اتنے بڑے وفد کے ساتھ اس تقریب کا حصہ بننا ایک بہت اہم پہل تھی اور میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ سب کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ میں اپنے دوست صدر پتن کا اس فورم میں شامل ہونے اور اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کاروبار کے لیے آسان پیش گوئی کے قابل طریقہ کار بنائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس بزنس فورم سے خطاب کیا
December 05th, 03:30 pm
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں روس کے صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس تجارتی فورم سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں، وزیرِاعظم نے صدر پوتن، بھارت اور بیرون ملک کے رہنماؤں اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت-روس تجارتی فورم صدر پوتن کی ایک اہم پہل کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ایک بڑے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء کا دلی خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کے درمیان ہونا خوشی کا لمحہ ہے۔ جناب مودی نے اپنے دوست صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فورم میں شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کاروبار کے لیے سادہ اور پیش گوئی کے قابل میکانزم تیار کیے جا رہے ہیں اور بھارت اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔پارلیمنٹ کے موسم سرما اجلاس سے قبل وزیر اعظم کے میڈیا بیان کا متن
December 01st, 10:15 am
یہ موسم سرما اجلاس صرف کوئی رسم و رواج نہیں ہے۔ یہ قوم کو ترقی کی جانب تیز رفتاری سے لے جانے کی موجودہ کوششوں میں توانائی بھرنے کا کام بھی کرے گا، اس کا مجھے مکمل یقین ہے۔ بھارت نے جمہوریت کو جیا ہے اور جمہوریت کے جوش اور جذبے کو وقتاً فوقتاً اس طرح ظاہر کیا ہے کہ جمہوریت پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں، بہار میں جو انتخابات ہوئے، ان میں ووٹنگ کے جو ریکارڈ بنے ہیں، وہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ماں بہنوں کی بڑھتی ہوئی شرکت خود میں ایک نئی امید اور نیا اعتماد پیدا کرتی ہے۔ ایک طرف جمہوریت کی مضبوطی اور اس جمہوری نظام کے تحت معیشت کی مضبوطی،اس پر دنیا بہت غور سے نظر رکھ رہی ہے۔ بھارت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈیموکریسی کین ڈیلیور۔جس رفتار سے آج بھارت کی اقتصادی صورتحال نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی جانب جانے کے لیے نہ صرف نیا اعتماد دلاتی ہے بلکہ نئی طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر اظہارِ خیال کیا
December 01st, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں 2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس صرف ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے جاری سفر کے لیے توانائی کی تجدید کا ایک اہم ذریعہ ہے۔جناب مودی نےمزید کہا کہ“میرا پختہ یقین ہے کہ یہ اجلاس ان کوششوں میں نئی توانائی ڈالے گا جو اس وقت ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے جاری ہیں’’۔شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 28th, 03:35 pm
پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا
November 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔حیدرآباد میں سفران ایئرکرافٹ انجن سروسزانڈیا فیسیلیٹی کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کئے گئےوزیراعظم کے خطاب کا متن
November 26th, 10:10 am
میرےپاس وقت محدود ہے ، کیونکہ مجھے پارلیمنٹ پہنچنا ہے ، صدر جمہوریہ کا پروگرام ہے ، اس لیے میں لمبی بات نہ کرتے ہوئے، بہت تیزی سے کچھ باتیں بتا کر اپنی بات میں پوری کروں گا۔ آج سے ہندوستان کا ہوا بازی کا شعبہ ایک نئی پرواز کرنے والا ہے ۔ سفران کی یہ نئی سہولت ہندوستان کو گلوبل ایم آر او ہب کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گی ۔ یہ ایم آر او سہولت ہائی ٹیک ایرو اسپیس کی دنیا میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی ۔ میں سبھی اور میں نے ابھی 24 نومبر کو سفران بورڈ اور مینجمنٹ کے لوگوں سے ملاقات کی ہے ، میں ان سے پہلے بھی مل چکا ہوں ، ہر بات چیت میں ، میں نے ہندوستان کے بارے میں ان میں اعتماد اور امید دیکھی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان میں سفران کی سرمایہ کاری اسی رفتار سے جاری رہے گی ۔ آج میں اس سہولت کے لیے ٹیم سفران کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں سفران ایئرکرافٹ انجن سروسز انڈیا (ایس اے ای ایس آئی) سہولت کا افتتاح کیا
November 26th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جی ایم آر ایئرو اسپیس اینڈ انڈسٹریل پارک-ایس ای زیڈ ، راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے ، حیدرآباد میں واقع سفران ایئرکرافٹ انجن سروسز انڈیا (ایس اے ای ایس آئی) سہولت کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی ،’’آج سے ہندوستان کا ہوا بازی کا شعبہ ایک نئی پرواز بھر رہا ہے ۔ سفران کی نئی سہولت ہندوستان کو عالمی دیکھ بھال ، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایم آر او سہولت ہائی ٹیک ایئرو اسپیس سیکٹر میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے 24 نومبر کو سفران بورڈ اور انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور اس بات کا ذکرکیا کہ اس سے پہلے بھی ان کے ساتھ ہر بات چیت میں انہوں نے ہندوستان کے بارے میں ان کے اعتماد اور امید کا مشاہدہ کیا تھا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان میں سفران کی سرمایہ کاری اسی رفتار سے جاری رہے گی ۔ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس نئی سہولت کے لیے ٹیم سفران کو مبارکباد پیش کی ۔ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 04:09 pm
مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شانتنو ٹھاکر جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، جہاز رانی اور دیگر صنعتوں کے رہنما، اور دیگر معززین، خواتین وحضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کنکلیو سے خطاب
October 29th, 04:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں انڈیا میری ٹائم ہفتہ 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کیا اور گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ممبئی میں 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب یہ ایک عالمی سربراہی اجلاس میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ 85 سے زیادہ ممالک کی شرکت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بڑی شپنگ کمپنیوں کے سی ای اوز، اسٹارٹ اپس، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کی موجودگی کو نوٹ کیا، جو تمام اس تقریب میں جمع تھے۔ انہوں نے چھوٹے جزیروں کے ممالک کے نمائندوں کی حاضری کو مزید تسلیم کیا اور کہا کہ ان کے اجتماعی وژن نے سربراہی اجلاس کی ہم آہنگی اور توانائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ممبئی ، مہاراشٹر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 08th, 03:44 pm
مہاراشٹر کےگورنرجناب آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی رام داس اٹھاولے جی، کے۔ آر۔ نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، مہاراشٹر حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، دیگر وزراء، بھارت میں جاپان کے سفیر کیئچی اونو جی، دیگر معزز حضرات، بھائیو اور بہنو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوی ممبئی ائیرپورٹ کا افتتاح کیا، ممبئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کیا
October 08th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور ملک کے نام وقف بھی کیا۔ معزز مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے تمام شرکا کو گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حالیہ وجے دشمی اور کوجاگری پورنیما کی تقریبات کا ذکر کیا اور آنے والے دیوالی تہوار کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔India is continuously contributing to global food security: PM Modi at World Food India 2025
September 25th, 06:16 pm
In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.Prime Minister Shri Narendra Modi addresses World Food India 2025
September 25th, 06:15 pm
In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.وزیر اعظم نے زندگی کو آسان بنانے اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اگلی نسل کے جی ایس ٹی اصلاحات کی ستائش کی
September 04th, 09:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرات مندانہ اقتصادی اصلاحات کے لیے حکومت کے دہائیوں پر محیط عزم کا اعادہ کیا جس نے ہندوستان کے مالیاتی ڈھانچے اور عالمی ساکھ کو نئی شکل دی ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتیوں سے لے کر جی ایس ٹی کے نفاذ تک جس کی وجہ سے سرمایہ کاری متحرک ہوئی اور جس نے قومی مارکیٹ اور ذاتی انکم ٹیکس اصلاحات کو مربوط کیا جس نے زندگی کو آسان کر دیا - اصلاحات کا یہ عمل مستقل اور شہریوں پر مبنی رہا ہے۔وزیر اعظم نے ہندوستان کے صحت عامہ اور غذائیت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اگلی نسل کے جی ایس ٹی اصلاحات کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا
September 04th, 09:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے صحت عامہ اور غذائیت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں NextGenGST# اصلاحات کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔ ضروری کھانے پینے کی اشیاء، کھانا پکانے کی ضروری اشیاء اور پروٹین سے بھرپور مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو کم کرکے، یہ اصلاحات ملک بھر کے خاندانوں کے لیے بہتر اور زیادہ سستی خوراک تک رسائی میں براہ راست تعاون کرتی ہیں۔