کابینہ نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دی جس کی کل لاگت 2192 کروڑ روپے ہے
September 24th, 03:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کی کل لاگت تقریباً 2192 کروڑ روپے ہے۔گیا جی، بہار میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 22nd, 12:00 pm
بہار کے گورنر عارف محمد خان جی، مقبول وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جیتن رام مانجھی جی، راجیو رنجن سنگھ، چراغ پاسوان جی، رام ناتھ ٹھاکر جی، نتیا نند رائے جی، ستیش چندر دوبے جی، راج بھوشن چودھری جی، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری جی، وجے کمار سنہا جی،بہار حکومت کے وزراء ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اوپیندر کشواہا جی، دیگر ممبران پارلیمنٹ، اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیا ، بہار میں 12,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا
August 22nd, 11:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے گیا میں 12,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم نے علم اور آزادی کے مقدس شہر گیا جی کو سلام پیش کیا اور وشنوپد مندر کی شاندار سرزمین سے سب کو مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ گیا جی کی سرزمین روحانیت اور امن کی سرزمین ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ مقدس سرزمین وہ جگہ ہے، جہاں بھگوان بدھ نے روحانیت حاصل کی تھی ۔ جناب مودی نے کہا کہ گیا جی کا روحانی اور ثقافتی ورثہ قدیم اور بے حد مالا مال دونوں ہے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے کے لوگ چاہتے ہیں کہ اس شہر کو نہ صرف گیا کہا جائے ،بلکہ احترام کے ساتھ گیا جی کہا جائے ، وزیر اعظم نے اس جذبے کا احترام کرنے پر بہار حکومت کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مرکز اور بہار میں ان کی حکومتیں گیا جی کی تیز رفتار ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں ۔