وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا

October 31st, 06:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔

قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 04th, 05:35 pm

ہمارے یہاں اساتذہ کا فطری احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ معاشرے کی ایک بڑی طاقت بھی ہیں اور اساتذہ کو دعا دینے کے لیے کھڑا ہونا گناہ ہے۔ اس لیے میں یہ گناہ نہیں کرنا چاہتا۔اس لیے میں ایسا گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں یقینی طور پر آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہوں گا۔ آپ سب سے ملنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا،کہ آپ سب ،ویسے تو سب کو مجھے،کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایک کہانی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر آپ یہاں تک نہیں پہنچے ہوں گے۔ لیکن اتنا وقت نکالنا مشکل ہوتا لیکن مجھے آپ سب کو جاننے کا جو موقع ملا وہ بہت متاثر کن ہے اور میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لہٰذا یہ قومی اعزاز حاصل کرنا بذات خود اختتام نہیں ہے۔ اب سب کی توجہ آپ پر ہے، اس ایوارڈ کے بعد سب کی توجہ آپ پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پہنچ بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے آپ کا اثر و رسوخ یا کمانڈ ایریا ہوگا اب اس ایوارڈ کے بعد بہت بڑھ سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ شروعات یہیں سے ہوتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، آپ کے پاس جو بھی ہے، آپ کو جتنا ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہو ہی جائیگا ، لہذا اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب آپ کی محنت، آپ کی مسلسل مشق کا منہ بولتا ثبوت ہے، تب ہی یہ سب ممکن ہے اور ایک استاد صرف موجودہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ملک کی آنے والی نسل کو بھی سنوارتا ہے، وہ مستقبل سنوارتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی قوم کی خدمت کے زمرے میں کسی بھی طرح ملک کی خدمت سے کم نہیں۔ آج آپ جیسے کروڑوں اساتذہ وفاداری، تیاری اورپوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، ہر کسی کو یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ ممکن ہے بہت سے لوگوں نے کوشش بھی نہ کی ہو، کچھ لوگوں نے غور بھی نہ کیا ہو اور اور ایسی صلاحیتوں کے حامل بہت سے لوگ ہوں گے جی ، بہت لوگ ہوں گے، اور اسی لیے ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قوم مسلسل ترقی کرتی ہے، نئی نسلیں تیار ہوتی ہیں، جو قوم کے لیے جیتے ہیں اور ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کانیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب

September 04th, 05:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے اساتذہ کے لیے بھارتیہ معاشرے کے فطری احترام کی تعریف کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو عزت دینا محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی بھر کی لگن اور اثر کا اعتراف ہے۔

اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

August 23rd, 10:10 pm

میں ورلڈ لیڈرز فورم میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس فورم وقتبہت مناسب ہے، اس لیے میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ ابھی پچھلے ہفتے، میں نے لال قلعہ سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی، اور اب یہ فورم اسی جذبے کے تحت ایک طاقت کے ضوابط کے طور پر کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب

August 23rd, 05:43 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ لیڈرز فورم میں شریک تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے انعقاد کا وقت ’’انتہائی موزوں‘‘ ہے اور اس بروقت پہل پر منتظمین کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے لال قلعے سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی اور اب یہ فورم اسی جذبے کے لیے ایک قوتِ مضاعف کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں

August 15th, 03:52 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔

لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 07:00 am

آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔

India celebrates 79th Independence Day

August 15th, 06:45 am

PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

June 28th, 08:24 pm

وزیر اعظم: آج آپ مادر وطن سے،بھارت کی سرزمین سے بہت دور ہیں، لیکن آپبھارتیوں کے دلوں کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔آپ کے نام میں شبھ ہے اور آپ کا سفر بھی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اس وقت ہم دونوں بات کر رہے ہیں، لیکن 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات بھی میرے ساتھ ہیں۔ میری آواز میں تمامبھارتیوں کا جوش اورخروش ہے۔ خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کے لیے میں آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں زیادہ وقت نہیں لے رہا، تو سب سے پہلے یہ بتائیں کہ کیا وہاں سب ٹھیک ہے؟ کیا آپ خیریت سے ہیں؟

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کی

June 28th, 08:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارتیہ خلابازگروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتیہ بن گئے، کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ شوبھانشو شکلا اس وقت مادر وطن سے سب سے زیادہ دور ہیں لیکن وہ تمام بھارتیوں کے دلوں کے سب سے قریب ہیں۔ انہوں نے کہاکیا کہ شوبھانشو کا نام بذات خودشبھ ہے، اور ان کا سفر ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گرچہ یہ دو افراد کے درمیان بات چیت تھی، اس نے 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات اور جوش کو مجسم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبھانشو سے چیت میں پوری قوم کا اجتماعی جوش اور فخر تھا اور شوبھانشو کو خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے شوبھانشو کی خیریت دریافت کی اورپوچھا کیا خلائی اسٹیشن پر سب کچھ ٹھیک ہے؟

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

April 27th, 11:30 am

آج جب میں آپ سے 'من کی بات' میں مخاطب ہوں، تو میرے دل میں بہت زیادہ دکھ ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو دہشت گردانہ واقعہ پیش آیا، اس نے ملک کے ہر شہری کو مجروح کیا ہے۔ ہر بھارتی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔ چاہے کوئی کسی بھی ریاست سے ہو، کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ اس حملے میں جان گنوانے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔میں محسوس کر سکتا ہوں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی تصویریں دیکھ کر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے سرپرستوں کی بوکھلاہٹ اور بزدلی کو ظاہر کرتا ہے... ایسے وقت جب کشمیر میں امن لوٹ رہا تھا، اسکولوں اور کالجوں میں رونق تھی، تعمیراتی کام غیر معمولی رفتار سے ہو رہا تھا، جمہوریت مستحکم ہو رہی تھی، سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی تھی، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی تھی، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ملک اور جموں و کشمیر کے دشمنوں کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا۔ دہشت گرد اور ان کے سرغنہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک بار پھر تباہ ہو جائے اور اسی لیے انہوں نے یہ بڑی سازش انجام دی۔ اس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی یکجہتی، 140 کروڑ بھارتیوں کی یکجہتی، ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہی یکجہتی ہمارے اس فیصلہ کن مقابلے کی بنیاد ہے۔ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عزم کو اور مضبوط کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے اپنی مضبوط قوت ارادی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے بعد پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے۔

‘تین پرم رودر سپر کمپیوٹر اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم’پر ملک کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 05:15 pm

سائنس اور ٹکنالوجی کی دنیا میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے... آج کا دن اس کا عکاس ہے۔ آج کا ہندوستان امکانات کے لامحدود آسمان میں نئے مواقع کو تراش رہا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں نے تین ‘پرم رودر سپر کمپیوٹر’ بنائے ہیں۔ یہ تینوں سپر کمپیوٹر دہلی، پونے اور کولکتہ میں انسٹال کئے گئے ہیں۔ آج ہی ملک کے لیے دو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز-‘ارکا’ اور ‘ارونکا’ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں ملک کی سائنسی برادری، انجینئروں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین پرم رودر سپر کمپیوٹرز قوم کو وقف کئے

September 26th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 130 کروڑ روپے کی مالیت کے تین پرم رودر سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کئے۔ قومی سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے، ان سپر کمپیوٹرز کو پونے، دہلی اور کولکتہ میں ابتدائی سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے موسم اور آب و ہوا کی تحقیق کے لیے تیار کردہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی ) سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔

Your vote on Lotus button on 26th April will strengthen the ongoing movement against corruption: PM in Attingal

April 15th, 11:35 am

In his second rally at Attingal, PM Modi said, The BJP has announced in its Sankalp Patra that we will connect global tourists with our heritage and confer World Heritage status on our heritage. There is a great possibility of this happening in Kerala. The BJP's plan is the overall development of major tourist destinations. The BJP will also establish new centers for eco-tourism in Kerala. This will greatly benefit our tribal families by creating opportunities for them. The BJP government will also provide financial help to women for homestays.”

PM Modi addresses enthusiastic crowds at public meetings in Alathur and Attingal, Kerala

April 15th, 11:00 am

Ahead of the Lok Sabha Elections, 2024, PM Modi was garnered with love and admiration at public rallies in Alathur & Attingal, Kerala. The PM extended his best wishes on the occasion of Vishu and presented his transparent vision of Kerala to the audience. PM Modi offered a glimpse of BJP's Sankalp Patra, pledging advancement and prosperity to every corner of the nation.

وزیر اعظم 27-28 فروری کو کیرالہ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

February 26th, 02:18 pm

27 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم کیرالہ کے ترواننت پورم میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 5:15 بجے، وزیر اعظم مدورائی، تمل ناڈو میں ’مستقبل کی تخلیق – آٹو موٹیو ایم ایس ایم ای انٹرپرینیورز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔