’لوکل فار لوکل‘ – من کی بات میں، پی ایم مودی نے تہواروں کو سودیشی فخر کے ساتھ منانے پر زور دیا

August 31st, 11:30 am

اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے واقعات، شمسی توانائی، آپریشن پولو، اور ہندوستانی ثقافت کے عالمی پھیلاؤ جیسے اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے شہریوں کو مزید یاد دلایا کہ ہندوستان میں تیار کردہ مصنوعات خریدنے اور تہوار کے موسم میں صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر سب کو مبارکباد دی

August 27th, 07:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گنیش چترتھی کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن

August 25th, 06:42 pm

گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا

August 25th, 06:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

گجرات کے داہود میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

May 26th, 11:45 am

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو جی، حکومت گجرات کی کابینہ کے میرے تمام ساتھیوں، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، اوردیگر تمام معززین اور داہود کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے داہود میں24,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

May 26th, 11:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے داہود میں 24000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 مئی کی خاص اہمیت ہے کیوں کہ اس دن انہوں نے پہلی بار 2014 میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا ۔ انہوں نے گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت اورآشیرواد کا اعتراف کیا ، جنہوں نے انہیں ملک کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس اعتماد اور حوصلہ افزائی نے دن رات ملک کی خدمت کے لیے ان کی لگن کو تقویت دی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران ، ہندوستان نے ایسے فیصلے لیے ہیں جو بے مثال اور ناقابل تصور تھے ، جو دہائیوں پرانی رکاوٹوں سے آزاد ہو کر ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قوم مایوسی اور تاریکی کے دور سے اعتماد اور امید کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے ۔

ممبئی میں ابھیجات مراٹھی زبان کے پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 07:05 pm

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، مرکز میں میرے تمام ساتھی، کئی نسلوں کو اپنی گائیکی سے متاثر کرنے والی آشاتائی جی ، معروف اداکار بھائی سچن جی، نام دیو کامبلے جی، سدانند مور ے جی، مہاراشٹر حکومت کے وزیر بھائی دیپک جی، منگل پربھات لوڑھا جی، ممبئی بی جے پی کے صدر بھائی آشیش جی، دیگر معزز بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی، مہاراشٹر میں ابھیجت مراٹھی زبان کے پروگرام میں شرکت کی

October 05th, 07:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مراٹھی زبان کو سرکاری طور پر مرکزی حکومت نے کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے۔ جناب مودی نے اس لمحے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مراٹھی زبان کی تاریخ میں ایک سنہری سنگ میل قرار دیا کیونکہ انہوں نے مراٹھی بولنے والوں کی دیرینہ خواہشات کو تسلیم کیا اور مہاراشٹر کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور اس تاریخی کامیابی کا حصہ بننے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بنگالی، پالی، پراکرت اور آسامی کو بھی کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے اور ان زبانوں سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد دی۔

اڈیشہ کے بھوبنیشور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح / سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 17th, 12:26 pm

اڈیشہ کے گورنر رگھوبرداس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ موہن مانجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے معاون جویل اورام جی، دھرمیندر پردھان جی، انّاپورنا دیوی جی، اڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کے وی سنگھ دیو جی، محترمہ پربھاتی پریڈا جی، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ملک کے کونے کونے سے آج ہم سے جڑے ہوئے سبھی معزز افراد اور اڈیشہ کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھونیشور میں خواتین پر مبنی سب سے بڑی اسکیم ‘سبھدرا’ کا آغاز کیا

September 17th, 12:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کی فلیگ شپ اسکیم‘ سبھدرا’ کا آغاز کیا۔ خواتین کی اسکیم پر مبنی یہ سب سے بڑی اور واحد یوجنا ہے اور اس میں 1 کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کئے جانے کی امید ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے سنگ بنیاد رکھا اور 2800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، اور 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 14 ریاستوں کے پی ایم جی اے-جی کے تحت تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کی، ملک بھر سے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) کے 26 لاکھ مستفیدین کے لیے گرہ پرویش کی تقریبات میں حصہ لیا اور گھر کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) مستفیدین شامل ہیں۔ مزید، انہوں نے پی ایم اے وائی –جی کے لیے اضافی گھرانوں کے سروے اور پردھان منتری آواس یوجنا – اربن(پی ایم اے وائی) 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کے لیے آواس+2024 ایپ لانچ کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارک باد پیش کی

September 07th, 09:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی۔

خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

August 25th, 11:30 am

آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

روزگار میلہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 11:04 am

آج کے اس روزگار میلے میں جن امیدواروں کو سرکاری خدمات کے لئے تقرری کے خطوط ملے ہیں، ان تمام کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ تمام نے شدید مشکلات کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا انتخاب لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کامیابی کی آپ کی زندگی میں بہت بڑی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے روزگار میلہ سے خطاب کیا

September 26th, 10:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہو کر حکومت کاحصہ بنیں گے، جن میں، منجملہ دیگر محکمہ جات کے، محکمہ ڈاک، ہندوستانی آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود شامل ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد ہو رہا ہے۔

The egoistic Congress-led Alliance intends to destroy the composite culture of Santana Dharma in both Rajasthan & India: PM Modi

September 25th, 04:03 pm

PM Modi addressed the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan. While addressing the event PM Modi recalled Pt. Deendayal Upadhyaya on his birth anniversary. He said, “It is his thoughts and principles that have served as an inspiration to put an end to the Congress-led misrule in Rajasthan.

PM Modi addresses the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan

September 25th, 04:02 pm

PM Modi addressed the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan. While addressing the event PM Modi recalled Pt. Deendayal Upadhyaya on his birth anniversary. He said, “It is his thoughts and principles that have served as an inspiration to put an end to the Congress-led misrule in Rajasthan.

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 19th, 01:50 pm

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا یہ پہلا اور تاریخی اجلاس ہے۔ میں تمام معزز اراکین پارلیمنٹ اور تمام اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے خطاب کیا

September 19th, 01:18 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں پہلا تاریخی اجلاس ہے اور اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے ہی دن خصوصی اجلاس میں ایوان سے خطاب کا موقع فراہم کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امرت کال کی صبح ہے کیونکہ ہندوستان پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جا کر مستقبل کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے سائنس کے شعبے میں چندریان 3 کی کامیابیوں اورجی20 کی تنظیم اور عالمی سطح پر اس کے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اظہارِ خیال کیا کہ ہندوستان کو آج ایک انوکھا موقع حاصل ہو رہا ہے اور اس کی روشنی میں آج قوم کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت فعال ہو رہی ہے۔ گنیش چترتھی کے مبارک موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان گنیش خوشحالی، نیک نیتی، عقل اور علم کے دیوتا ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ عزائم کو پورا کیا جائے اور نئے جوش اور توانائی کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کیا جائے‘‘۔ گنیش چترتھی اور نئی شروعات کے موقع پر لوک مانیہ تلک کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران لوک مانیہ تلک نے گنیش چترتھی کو پورے ملک میں سوراج کا شعلہ بھڑکانے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اسی تحریک اورجذبہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر سب کو مبارکباد دی

September 19th, 08:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 18th, 11:52 am

یہ موقع ایک بار پھر ملک کے 75 سالہ پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور نئے ایوان میں جانے سے پہلے تاریخ کے ان متاثر کن لمحات اور اہم پلوں کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھنے کایہ موقع ہے، ہم سب اس تاریخی عمارت سے وداع لے رہے ہیں ۔آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی نشست ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کے طور پر تسلیم کیا گیا۔یہ درست ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ نے کیا تھا، لیکن ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ اور محنت صرف ہوئی تھی اور اس پر پیسہ بھی میرے ملک کے لوگوں کا صرف ہواتھا۔