جمہوریہ فن لینڈ کے صدر کے سرکاری دورے پربھارت فن لینڈ کا مشترکہ بیان

March 05th, 08:03 pm

بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریہ فن لینڈ کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر الیگزینڈر اسٹب 4سے7 مارچ 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر اسٹب، جو اپنی موجودہ حیثیت میں بھارت کے اپنے پہلے دورے پر ہیں، نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ فن لینڈ کی موسمیاتی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ ساری ملتلا، جناب میٹیاس مارٹینن، فن لینڈ کے وزیرروزگاراور اعلیٰ وفدجن میںحکام اور کاروباری رہنماشامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے 5 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں رائےسینا ڈائیلاگ کے 11 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا جس میں صدر سٹب بطور مہمان خصوصی افتتاحی کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ صدر اسٹب فن لینڈ کے وزیر عزت مآپ جنابپیٹری اورپوکے فروری 2026 میںاے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے بعد دورہ کررہے ہیں۔

‘‘پریکشا پہ چرچا 2026’’ پروگرام میں طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

February 06th, 10:21 am

طالب علم: میں سانوی آچاریہ ، آپ ہی کی ریاست یعنی گجرات سےہوں ۔ میرا پہلا سوال یہ ہے کہ والدین بھی ہماری فکر کرتے ہیں ، اساتذہ بھی ہماری مدد کرتے ہیں ، لیکن اہم مسئلہ تب آتا ہے، جب اساتذہ ہمیں تدریس کا ایک الگ پیٹرن تجویز کرتے ہیں ۔ والدین ایک الگ انداز میں بات کرتے ہیں کہ اس طرز پر پڑھائی کرو اور طلباء میں تو ایک الگ ہی رجحان ہوتا ہے ، اس لیے اس وقت ہم الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون سا پیٹرن درست ہے ۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2026 کے دوران طلباء سے بات چیت کی

February 06th, 10:00 am

گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے سوال کیا کہ اگرچہ والدین ان کی فکر کرتے ہیں اور اساتذہ ان کی مدد کرتے ہیں لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے ، جب اساتذہ مطالعے کا ایک طریقہ تجویز کرتے ہیں، والدین کسی اور طریقے پر زور دیتے ہیں اور طلباء کسی مختلف رجحان کی پیروی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ اس الجھن میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ درست طریقہ کون سا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ صورتِ حال پوری زندگی جاری رہتی ہے اور یہاں تک کہ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے بھی لوگ انہیں مختلف مشورے دیتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جس طرح گھر میں بہن بھائیوں کے کھانے کے انداز مختلف ہوتے ہیں ، کوئی سبزی سے آغاز کرتا ہے، کوئی دال سے اور کوئی سب کچھ ملا کر کھاتا ہے ، اسی طرح ہر شخص کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اصل خوشی اپنے ہی انداز پر عمل کرنے میں ہے۔ جناب مودی نے وضاحت کی کہ کچھ لوگ رات کے وقت پڑھنا پسند کرتے ہیں، جب کہ کچھ صبح سویرے اور ہر ایک کی اپنی رفتار اور طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے وعدہ خلافی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلباء اپنی ماؤں سے کہتے ہیں کہ وہ صبح پڑھیں گے لیکن پھر اس سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو اپنے مطالعے کے طریقے پر اعتماد رکھنا چاہیے، مشوروں کو غور سے سننا چاہیے اور صرف ذاتی تجربے کی بنیاد پر ہی بہتری کے لیے طریقۂ کار کو بدلنا چاہیے، نہ کہ محض اس لیے کہ کسی نے ایسا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پریکشا پہ چرچا کا آغاز کیا تو اس کا ایک ہی انداز تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ، انہوں نے اس میں بہتری کی، مختلف ریاستوں میں نشستیں منعقد کیں، فارمیٹ میں تبدیلی کی مگر بنیادی مقصد کو برقرار رکھا۔ طلباء نے محسوس کیا کہ وزیرِ اعظم کا رویہ نہایت دوستانہ تھا اور وہ آسانی سے ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہر ایک کو مختلف طریقوں کو سننا چاہیے، ہر ایک سے اچھی باتیں اخذ کرنی چاہئیں، اپنے طریقے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اسے بتدریج مضبوط بنانا چاہیے۔

مرکزی بجٹ پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

February 01st, 01:38 pm

آج کا بجٹ تاریخی ہے، اس میں ملک کی خواتین کی طاقت کی مضبوط عکاسی ہے۔ ایک خاتون وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن جی نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے۔ یہ بجٹ حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ بجٹ 2047 میں وکست بھارت کی ہماری بلند پرواز کی مضبوط بنیاد ہے۔

مرکزی بجٹ- 2026 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال

February 01st, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ- 2026 پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بجٹ تاریخی ہے اور ملک کی خواتین کے بااختیار جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بطور خاتون وزیر خزانہ مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے، جو حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کی بلند پرواز کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 01st, 03:35 pm

آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا

May 01st, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

December 29th, 11:30 am

ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!

آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

October 27th, 11:30 am

ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کیا

August 15th, 03:04 pm

عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارت کے بارے میں دنیا کا تصور بدل گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

August 15th, 01:09 pm

آج وہ مبارک لمحہ ہے، جب ہم ملک کے لیے مرمٹنے والے، ملک کی آزادی کے لیے زندگی وقف کرنے والے، پوری زندگی جدوجہد کرنے والے، پھانسی کے تختے پر چڑھ کرکے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے والے ، آزادی کے بیشمار دیوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی موقع ہے، ان کی شہادت کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ آزادی کے دیوانوں نے آج ہمیں آزادی کے اس موقع پر آزادی کا سانس لینے کا شرف بخشا ہے۔ یہ ملک ان کا مقروض ہے۔ ہم ایسے ہر عظیم انسان کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی خطاب میں بھارت کے مستقبل کے لیے اولوالعزم تصوریت کا خاکہ پیش کیا

August 15th, 10:16 am

اپنی 78ویں یوم آزادی کی تقریر میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایسے متعدد مستقبل پر مبنی اہداف کے ایک سلسلے کا خاکہ پیش کیا جن کا مقصد بھارت کی نمو کی سمت کا تعین، اختراع کو آگے بڑھا نے اور ملک کو مختلف النوع شعبوں میں ایک عالمی قائد بنانے سے ہے۔

ہندوستان نے 78 واں یوم آزادی منایا

August 15th, 07:30 am

78 ویں یوم آزادی پر، پی ایم مودی نے اپنے خطاب مں2، ہندوستان کے مستقبل کے لےی ایک وژن کا خاکہ پشر کاا۔ 2036 کے اولمپکس کی مزنبانی سے لے کر ایک سکوԼلر سول کوڈ کو آگے بڑھانے تک، پی ایم مودی نے ہندوستان کی اجتماعی ترقی اور ہر شہری کو بااختاکر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو نئے ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کی بات کی۔ اختراع، تعلمن، اور عالمی قاددت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2047 تک ہندوستان کو وِکشٹ بھارت بننے سے کوئی نہںد روک سکتا۔

India’s Top Gamers Meet ‘Cool’ PM Modi

April 13th, 12:33 pm

Prime Minister Narendra Modi engaged in a unique interaction with India's top gamers, immersing himself in the world of PC and VR gaming. During the session, Prime Minister Modi actively participated in gaming sessions, showcasing his enthusiasm for the rapidly evolving gaming industry.