وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں منعقد جی–20 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:46 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی–20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سنائے تاکائچی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 اکتوبر 2025 کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم تاکائچی کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔وزیراعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس 2025 کے موقع پر اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:44 pm
وزیر اعظم میلونی نے دہلی میں دہشت گردی کے واقعے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے واسطے اٹلی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔ اس تناظر میں ، دونوں رہنماؤں نے ’دہشت گردی کی مالی اعانت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت-اٹلی مشترکہ پہل‘ کو اپنایا ۔ اس پہل کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور گلوبل کاؤنٹر ٹیرازم فورم (جی سی ٹی ایف) سمیت عالمی اور کثیرجہتی پلیٹ فارم میں تعاون کرنا ہے ۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:41 pm
دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا ترجمہ: سیشن 3
November 23rd, 04:05 pm
جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی جا رہی ہے، مواقع اور وسائل دونوں چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتے جا رہے ہیں۔ عالمی سطح پر اہم ٹیکنالوجیز کے لیے جدوجہد بڑھ رہی ہے۔ یہ انسانیت کے لیے تشویش کا باعث ہے اور جدت کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی سوچ میں بنیادی تبدیلی لانی ہوگی۔وزیر اعظم نے "سب کے لیے ایک غیر جانبدار اور منصفانہ مستقبل" کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا
November 23rd, 04:02 pm
وزیر اعظم نے آج سب کے لیے ایک غیر جانبدار اور منصفانہ مستقبل-اہم معدنیات ؛ مہذب کام ؛ مصنوعی ذہانت کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے تیسرے اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اہم ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے طریقے میں بنیادی تبدیلی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کو 'مالیات پر مرکوز' کے بجائے 'انسانی مرکوز' ، 'قومی' کے بجائے 'عالمی' اور 'خصوصی ماڈلز' کے بجائے 'اوپن سورس' پر مبنی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ اس وژن کو ہندوستان کے ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں ضم کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں خلائی ایپلی کیشنز ، اے آئی یا ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جہاں یہ عالمی رہنما ہے ، اس سے نمایاں فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی –ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی
November 23rd, 02:18 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج جوہانسبرگ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر رامافوسا کی گرمجوشی سے مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی G-20 سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے اور لاگو کرنے کے لئے G-20 کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی بی ایس اے رہنماؤں کی میٹنگ میں وزیر اعظم کا خطاب
November 23rd, 12:45 pm
آئی بی ایس اے صرف تین ممالک کا گروپ نہیں ہے، بلکہ یہ تین براعظموں کو جوڑنے والا، تین بڑی جمہوری قوتوں اور تین بڑی معیشتوں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک گہرا اور والہانہ رشتہ بھی ہے جس میں تنوع بھی موجود ہے، اور مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگیں بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں آئی بی ایس اے قائدین کی میٹنگ میں شرکت کی
November 23rd, 12:30 pm
اسے صحیح وقت پر منعقد کی جانے والی میٹنگ قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افریقہ کی سرزمین پر پہلی جی20 سربراہ ملاقات کے ساتھ ہوئی اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ذریعہ مسلسل چار جی20 صدارت اختتام پذیر ہوئیں، جن میں سے آخری تین آئی بی ایس اے اراکین کے ذریعہ منعقدکی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں انسانیت پر مرتکز ترقی، کثیرالجہتی اصلاح اور پائیدار نمو پر مرتکز متعدد اہم پہل قدمیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا بیان: دوسرا اجلاس
November 22nd, 09:57 pm
قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا بیان: سیشن 1
November 22nd, 09:36 pm
جنوبی افریقہ کی صدارت میں ہنر مند افراد کی نقل مکانی، سیاحت، خوراک کا تحفظ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل اکانومی، اختراعات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر قابل ستائش پیش رفت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی
November 22nd, 09:35 pm
وزیراعظم نے آج جنوبی افریقہ کے صدر سِرِل راما فوساکی میزبانی میں جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ جی 20 سربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کی بارہویں شرکت تھی۔ وزیر اعظم نے سربراہ اجلاس کے افتتاحی دن کے دونوں سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے صدر رامافوسا کا پرتپاک میزبانی اور اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔Joint statement by the Government of India, the Government of Australia and the Government of Canada
November 22nd, 09:21 pm
India, Australia, and Canada have agreed to enter into a new trilateral partnership: the Australia-Canada-India Technology and Innovation (ACITI) Partnership. The three sides agreed to strengthen their ambition in cooperation on critical and emerging technologies. The Partnership will also examine the development and mass adoption of artificial intelligence to improve citizens' lives.وزیر اعظم نے جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 21st, 10:43 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم ، جناب انتھونی البانیز نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ دونوں لیڈروں نے 2020 میں تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کے گہرے ہونے اور تنوع پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم البانیز نے ہندوستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے پر اظہار یکجہتی کیا ۔ رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ۔پی ایم مودی جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے
November 21st, 06:25 pm
پی ایم مودی کچھ دیر پہلے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم 20 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کے حاشیے پر، وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور ہندوستان-برازیل-جنوبی افریقہ (آئی بی ایس اے) لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔جمہوریہ ٔ جنوبی افریقہ کے اپنے دورہ سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان
November 21st, 06:45 am
میں 21-23 نومبر- 2025 تک جمہوریہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ میں عزت مآب جناب سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی 20ویں جی- 20 سربراہی کانفرنس میں شامل ہوؤنگا۔پی ایم مودی جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
November 19th, 10:42 pm
پی ایم مودی 21 سے 23 نومبر 2025 تک جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے تاکہ 20 ویں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں۔ سربراہی اجلاس کے دوران، وزیر اعظم جی 20 ایجنڈے کے اہم مسائل پر ہندوستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے حاشیے پر، وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور جنوبی افریقہ کی میزبانی میں بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ (آئی بی ایس اے) رہنماؤں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔Bihar doesn't need ‘Katta Sarkar’: PM Modi in Sitamarhi
November 08th, 11:15 am
PM Modi addressed a large and enthusiastic gathering in Sitamarhi, Bihar, seeking blessings at the sacred land of Mata Sita and underlining the deep connection between faith and nation building. Recalling the events of November 8 2019, when he had prayed for a favourable Ayodhya judgment before inauguration duties the next day, he said today he had come to Sitamarhi to seek the people’s blessings for a Viksit Bihar. He reminded voters that this election will decide the future of Bihar’s youth and urged them to vote for progress.Unstoppable wave of support as PM Modi addresses rallies in Sitamarhi and Bettiah, Bihar
November 08th, 11:00 am
PM Modi today addressed large and enthusiastic gatherings in Sitamarhi and Bettiah, Bihar, seeking blessings in the sacred land of Mata Sita and highlighting the deep connection between faith and nation-building. Recalling the events of November 8, 2019, when he had prayed for a favourable Ayodhya verdict before heading for an inauguration the following day, he said he had now come to Sitamarhi to seek the people’s blessings for a Viksit Bihar.نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 12th, 04:54 pm
آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
September 12th, 04:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔