وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں منعقد جی–20 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:46 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی–20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سنائے تاکائچی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 اکتوبر 2025 کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم تاکائچی کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:41 pm
دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔جمہوریہ ٔ جنوبی افریقہ کے اپنے دورہ سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان
November 21st, 06:45 am
میں 21-23 نومبر- 2025 تک جمہوریہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ میں عزت مآب جناب سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقد ہونے والی 20ویں جی- 20 سربراہی کانفرنس میں شامل ہوؤنگا۔