کابینہ نے 27-2026 سیزن کے لیے گنا کی منصفانہ اور منافع بخش قیمت 365 روپے فی کوئنٹل کومنظور ی دی
May 05th, 06:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گنا کاشتکاروں (گنا کسانوں) کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے شوگر سیزن 27-2026 (اکتوبر تا ستمبر) کے لیے گنے کی منصفانہ اور منافع بخش قیمت(ایف آر پی) 365 روپے فی کوئنٹل کومنظور ی دی ہے، جو 10.25 فیصد بنیادی ریکوری ریٹ کے لیے ہے۔ اس کے تحت 10.25 فیصد سے اوپر ہر 0.1 فیصد ریکوری میں اضافے پر 3.56 روپے فی کوئنٹل کا پریمیم دیا جائے گا، جبکہ ریکوری میں ہر 0.1 فیصد کمی پر ایف آر پی میں 3.56 روپے فی کوئنٹل کی کمی کی جائے گی۔کابینہ نے چینی سیزن 2025-2024 (اکتوبر-ستمبر) کے لیے چینی فیکٹریوں کے ذریعے قابل ادائیگی گنے کی ‘مناسب اور منافع بخش قیمت’ (ایف آر پی) کو منظوری دی
February 21st, 11:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے چینی سیزن 2025-2024 کے لیے 10.25 فیصد چینی کی وصولی کی شرح پر 340 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کو منظوری دی۔ یہ گنے کی تاریخی قیمت ہے جو موجودہ سیزن 2024-2023 کے گنے کی ایف آر پی سے تقریباً 8فیصد زیادہ ہے۔ نظرثانی شدہ ایف آر پی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔