مضبوط رابطوں کے ذریعے پائیداری، معاشی ترقی اور سلامتی کے لیے بھارت–سیشلز مشترکہ وژن
February 09th, 03:28 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی 5 فروری سے 10 فروری ، 2026 ء تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 09th, 01:00 pm
صدر کے طور پر یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے خوشگوار سال میں ہو رہا ہے ، جب سیشلز کا 50 واں یومِ آزادی اور ہمارے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سنگ میل ہمیں مسلسل نئی بلندیوں حاصل کرنے کے تئیں تحریک دیتے رہیں گے۔نتائج کی فہرست : وزیر اعظم کا ملیشیا کا سرکاری دورہ
February 08th, 11:05 am
جمہوریہ ہندوستان کی حکومت اور حکومت ملیشیا کے مابین آڈیو-ویژووَل مشترکہ پروڈکشن معاہدہملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان
February 08th, 08:35 am
سب سے پہلے، میں اپنے قریبی دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گذشتہ برس، میں آسیان سمٹ کے لیے ملیشیا کا دورہ نہیں کر پایا۔ تاہم میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد سے جلد ملیشیا آؤں گا۔ اور آج سال 2026 کے اولین غیر ملکی دورے کے تحت، میں ملیشیا آیا ہوں۔وزیر اعظم ہند کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پربھارت، ملائیشیا کا مشترکہ بیان
February 08th, 08:30 am
ملائیشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب، داتو سری انور ابراہیمکی دعوت پرعزت مآب جناب نریندر مودی، وزیر اعظم جمہوریہ ہند نے 7 سے 8 فروری 2026 تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ دو تہذیبی ممالک کے درمیان گہری دوستی اور عوام کے عوام کے درمیان پائیدار روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے بھارت،ملائیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ عزم کی تصدیق کی۔ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 08th, 08:20 am
میرے دوست، وزیراعظم، میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ مجھے اور میرے وفد کا استقبال کیا گیا، اور جس انداز سے آپ نے صرف چند گھنٹوں میں ملیشیا کی زندگی کے جوہر کو ہمارے سامنے پیش کیا—روایات سے آگے بڑھ کر ہر چیز کو نہایت خوبصورتی سے منظم کیا—یہ سب ہمیشہ میری یادوں میں نقش رہے گا۔ اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں نے واقعی دوستی کے معنی، اس کی بلندیوں اور گہرائیوں کو محسوس کیا ہے، اور اس پر میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر اینڈریو ہولنیس کو مبارکباد دی
September 05th, 10:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمیکا پارٹی کو مسلسل تیسری مرتبہ فتح سے ہمکنار کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے ڈاکٹر اینڈریو ہولنیس کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’بھارت – جمیکا کے مابین دوستی کے رشتے کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے کیپٹن وجے کانت کی سماج کے لیے خدمات کی عکاسی کی
April 14th, 11:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیپٹن وجے کانت کے ساتھ اپنی دوستی پر تبصرہ کیا اور سماج کے لیے کیپٹن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم کو ’سری لنکا متر وبھوشن‘ اعزاز سے نوازا گیا
April 05th, 02:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج صدر دِسا نائیکے نے 'سری لنکا متر وبھوشن' سے نوازا۔ شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے عوام کے مابین گہری دوستی اور تاریخی رشتوں کی علامت ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کے پی شرما اولی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی
July 15th, 11:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب کے پی شرما اولی کو نیپال کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دوستی کے گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور ہندوستان اور نیپال کے درمیان باہمی مفید تعاون کو وسعت دینے کے لیے قریب سے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
July 10th, 02:45 pm
سب سے پہلے، میں چانسلر نیہمر کے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کارکے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ دورہ تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ اکتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ‘اہلاً مودی’ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 13th, 11:19 pm
آج ابوظہبی میں آپ لوگوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ لوگ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں، لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں دل کی ہر دھڑکن کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر سانس کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر آواز کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! بس... اس لمحے کو جینا ہے... اسے بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ آج وہ یادیں بچا کر رکھنی ہیں ، جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے والی ہیں۔ یادیں جو زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی۔متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت
February 13th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔