ہند-جرمنی کا مشترکہ بیان

January 12th, 03:50 pm

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وفاقی چانسلر عزت مآب جناب فریڈرک میرز نے 12 سے13 جنوری 2026 تک ہندوستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ۔ جرمن چانسلر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا جس میں23 سرکردہ جرمن سی ای او اور صنعت کے قائدین شامل تھے ۔

حاصل شدہ نتائج: وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کا (12 تا 13 جنوری 2026)بھارت دورہ

January 12th, 03:47 pm

دو طرفہ دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اعلامیہ

وزیر اعظم مودی، جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے سابرمتی آشرم میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

January 12th, 03:04 pm

وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے احمد آباد میں سابرمتی آشرم کا دورہ کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے احمد آباد میں انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول میں شرکت کی

January 12th, 02:42 pm

وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر منعقدہ رنگا رنگ اور متحرک بین الاقوامی پتنگ میلے میں حصہ لیا۔ ڈسپلے پر پتنگوں نے آپریشن سندور، بھگوان ہنومان، ترنگا اور بہت کچھ دکھایا۔ وزیر اعظم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا جب چانسلر مرز نے پتنگ اڑانے میں ہاتھ آزمایا۔

احمد آباد میں بھارت-جرمنی سی ای اوز فورم کے دوران وزیر اعظم کے ریمارکس کا انگریزی ترجمہ

January 12th, 01:35 pm

مجھے بھارت-جرمنی سی ای اوز فورم میں شامل ہونے پر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ یہ میٹنگ ایک بہت اہم وقت پر ہو رہی ہے ، جب ہم ہندوستان-جرمنی تعلقات کی پلاٹینم جوبلی اور ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سلور جوبلی منا رہے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا رشتہ پلاٹینم کی پائیداری اور چاندی کی چمک رکھتا ہے ۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصر ے کا متن

January 12th, 12:49 pm

آج سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر چانسلر میرز کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنا میرے لیے خاص خوشی کی بات ہے۔ یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ سوامی وویکانند نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان فلسفے، علم اور روح کا ایک پل بنایا۔ چانسلر میرز کا آج کا دورہ اس پل کو نئی توانائی، نیا اعتماد اور نئی توسیع فراہم کرتا ہے۔ بطور چانسلر ان کا یہ دورہ نہ صرف ہندوستان بلکہ ایشیا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ اس بات کا ایک مضبوط ثبوت ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ میں ان کی ذاتی توجہ اور عزم کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان جرمنی کے ساتھ اپنی دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ گجرات میں ہم کہتے ہیں،’’ آوکارو مٹھو آپجے ری‘‘، یعنی پیار اور گرمجوشی کے ساتھ استقبال کرنا۔اسی جذبے کے ساتھ ہم چانسلر میرز کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم 12 جنوری کو احمد آباد میں جرمن چانسلر مرز سے ملاقات کریں گے

January 09th, 12:05 pm

وزیر اعظم 12 جنوری کو احمد آباد میں جرمنی کے عزت مآب وفاقی چانسلر جناب فریڈرک مرز سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 10سے12 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے

January 09th, 12:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10سے 12 جنوری 2026 تک گجرات کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم 10 جنوری کی شام کوسومناتھ پہنچیں گے اور تقریبا 8 بجے وزیر اعظم اومکار منتر کے جاپ تقریب میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وہ سومناتھ مندر میں ڈرون شو دیکھیں گے ۔

جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر وزیر اعظم کی جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

June 17th, 11:58 pm

کینیڈا کےکنانسکس میں جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

May 20th, 06:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے نئے چانسلر جناب فریڈرک مرز سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے فریڈرک مرز کو جرمن چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

May 06th, 09:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب فریڈرک مرز کو جرمنی کے وفاقی چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔