Prime Minister remembers Veer Savarkar on his Jayanti

May 28th, 09:52 am

PM Modi remembered Veer Savarkar on his Jayanti and paid tribute to his courage, patriotism and contribution to social reform. Sharing a Sanskrit Subhashitam, PM Modi said Veer Savarkar’s intellect, valor and nationalist spirit will continue to inspire generations of the country.

وزیراعظم نے مہارانا پرتاپ کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

May 09th, 09:06 am

وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم سپہ سالار مہارانا پرتاپ کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے شیام جی کرشن ورما کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

March 30th, 09:50 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت ماتا کے بہادر سپوت، شیام جی کرشن ورما کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنے انقلابی خیالات سے تحریکِ آزادی میں ایک نیا شعور پیدا کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’ان کی زندگی اور نظریات ملک کی ہر نسل کو قومی خدمت کے لیے ترغیب دیتے رہیں گے۔‘‘

Prime Minister pays tribute to Bhagat Singh, Rajguru, and Sukhdev on Shaheed Diwas

March 23rd, 08:29 am

On the occasion of Shaheed Diwas, PM Modi paid rich tributes to the great freedom fighters Bhagat Singh, Rajguru and Sukhdev. Lauding their bravery, he observed that the martyrdom of these iconic heroes for the nation remains deeply etched in India's collective memory. He highlighted that they chose the path of sacrifice with conviction, placing the nation above their own lives..

پدوچیری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 01st, 12:00 pm

پدوچیری کے وزیر اعلیٰ، جناب این۔ رنگسامی، میرے یونین کابینہ کے ساتھی، جناب منسکھ منڈاویا، لیفٹیننٹ گورنر پدوچیری، جناب کے۔ کیلاش ناتھن، اسپیکر، جناب آر۔ سیلوم، وزیر داخلہ، جناب اے۔ نمسیوایم، دیگر رہنما، پڈوچری کی میری عزیز بہنو اور بھائیو، وانکم!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

March 01st, 11:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت اور نقل و حرکت جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے ویر ساورکر جی کو ان کی پنیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا

February 26th, 11:25 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عظیم انقلابی رہنماویر ساورکر جی کو ان کی پنیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیر اعظم نےآنجہانی ویر ساورکر کی زندگی کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا

February 26th, 10:47 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آنجہانی ویر ساورکر کی زندگی کے اسباق پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ۔

وزیر اعظم نے راجا جی اتسو کی ستائش کی جس میں صدر جمہوریہ ہند نے جناب چکرورتی راج گوپالاچاری جی کو اعزاز سے نوازا جو ان لوگوں کو اعزاز دینے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے ہماری منزل مقرر کی اور نوآبادیاتی سوچ کی باقیات کو ختم کیا

February 23rd, 05:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس پہل کو ایک قابل ستائش کوشش قرار دیا جو ان لوگوں کو اعزاز دینے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جنہوں نے ملک کی منزل کو مقرر کیا اور نوآبادیاتی سوچ کی باقیات کو ختم کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا جی ایک عظیم عالم ، مجاہد آزادی ، مفکر اور منتظم تھے جن کی زندگی میں دیانتداری ، ذہانت اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم شامل تھا ۔

وزیر اعظم نے گاندھی اسمرتی میں دعائیہ جلسہ میں شرکت کی

January 30th, 07:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی اسمرتی میں ایک دعا ئیہ جلسہ میں شرکت کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ باپو کی کوششوں نے ہماری تحریک آزادی کے رخ کو نئی شکل دی اور ہندوستان کے سفر پر ایک گہرا نقش چھوڑا جو نسلوں تک محسوس کیا جاتا ہے ۔

انڈمان اور نکوبار جزائر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پراکرم دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن

January 23rd, 05:15 pm

نمسکار! انڈمان و نکوبار کے گورنر ایڈمرل ڈی۔ کے۔ جوشی جی، نتاجی سبھاش چندر بوس آئی این اے ٹرسٹ کے صدر بریگیڈیئر آر۔ ایس۔ چھیکار اجی، ہندوستان کے تحریک آزادی کے شریک اور آئی این اے کے زندہ جاوید شخص لیفٹیننٹ آر۔ مادھون جی،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈمان اور نکوبار جزائر میں پراکرم دیوس پروگرام سے خطاب کیا

January 23rd, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈمان اور نکوبار جزائر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پراکرم دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 23 جنوری نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سال گرہ کی شاندار تاریخ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیتاجی کی بہادری اور جرات ہمیں متاثر کرتی ہے اور ان کے لیے احترام سے بھر دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پراکرم دیوس قوم کی روح کا ایک لازمی تہوار بن چکا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ 23 جنوری پراکرم دیوس ہے، 25 جنوری قومی ووٹرز ڈے، 26 جنوری یوم جمہوریہ، 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ، اور 30 جنوری کو باپو کی برسی ہے، جس سے جمہوریہ کے عظیم تہوار کی ایک نئی روایت قائم ہوئی۔ انھوں نے پراکرم دیوس پر تمام شہریوں کو تہنیت پیش کی۔

مورخہ 28.12.2025کومن کی بات کی 129ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 28th, 11:30 am

'من کی بات میں دوبارہ خوش آمدید، مبارک ہو۔ سال 2026 صرف چند دن دور ہے، اور آج، جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں، میرے ذہن میں ایک پورے سال کی یادیں گھوم رہی ہیں ۔بہت سی تصویریں، بہت سی بحثیں، بہت سی کامیابیاں جنہوں نےملک کو متحد کیا۔ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحات دیے جن پر ہر بھارتیہ کو فخر ہے۔ قومی سلامتی سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک، سائنس لیبارٹریوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز تک،بھارت نے ہر جگہ ایک مضبوط نشان چھوڑا ہے۔ اس سال ’آپریشن سندور‘ ہر بھارتیہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج کا بھارت اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران، ملک کے کونے کونے سے بھارت ماتا سے محبت اور عقیدت کی تصویریں ابھریں۔ لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے گوا کی آزادی کے دن پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا

December 19th, 10:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ گوا کی آزادی کا دن ملک کو ہندوستان کے قومی سفر کے ایک اہم باب کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو یاد کیا جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ہمت اور یقین کے ساتھ آزادی کی جنگ لڑی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گوا کی ہمہ جہت ترقی کی سمت میں کام کرتے ہوئے ان کی قربانیاں ملک کو تحریک دیتے رہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے جناب سی راج گوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

December 10th, 09:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب سی راج گوپالاچاری کی پیدائش سالگرہ کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہیں ایک آزادی پسند، مفکر، دانشور اور سیاستدان کے طور پر یاد کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ راجا جی 20ویں صدی کے زہین ترین افراد میں سے ایک تھےجواعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتے تھے۔

گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 03:15 pm

جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا

November 15th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔

قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 07th, 10:00 am

وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا

November 07th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا

October 31st, 06:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔