ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے دوران دیئے گئے وزیر اعظم کےبیانات کا متن
October 24th, 11:20 am
اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلے سے خطاب
October 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال روشنیوں کا تہوار دیوالی، سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔ تہوار کی خوشیوں کے درمیان مستقل ملازمتوں کے تقررنامے حاصل کرنا دوہری خوشی کا باعث ہے — ایک طرف تہوار کی مسرت اور دوسری طرف روزگار میں کامیابی۔جناب مودی نے بتایا کہ آج یہ خوشی ملک کے 51,000 سے زائد نوجوانوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اہلِ خانہ کو بھی بے حد مسرت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نےتقررنامہ حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی
September 03rd, 08:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فل سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا،’’بھارت اور جرمنی کلیدی شراکت داری کے 25 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ فعال جمہوریت اور سرکردہ معیشت ہونے کے ناطے، ہم دونوں ممالک تجارت، تکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون میں اضافے کے وسیع تر امکانات دیکھتے ہیں۔‘‘فیکٹ شیٹ: ہندوستان-جاپان اقتصادی سیکورٹی تعاون
August 29th, 08:12 pm
ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری، جو ہماری مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے، دونوں ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ اقتصادی سلامتی کے شعبے میں تعاون ہمارے دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون ہے جو ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور اقتصادی ضروریات میں بڑھتے ہوئے ہم آہنگی سے پیدا ہوتا ہے۔بیچ 2024 کے زیر تربیت آئی ایف ایس افسران نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
August 19th, 08:34 pm
انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2024 بیچ کے آفیسر ٹرینیز نے آج قبل ازیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 2024 بیچ کے 33 زیر تربیت آئی ایف افسران ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
August 19th, 07:34 pm
آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ یی کا استقبال کیا۔ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 28th, 08:00 pm
ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا
March 28th, 06:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔بھارت اور قطر کا مشترکہ بیان
February 18th, 08:17 pm
بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب نریندر مودی کی دعوت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے 17-18 فروری 2025 کو بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔ امیر موصوف کے ہمراہ وزراء، حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔ یہ امیر کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ تھا۔اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن
January 09th, 10:15 am
اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا
January 09th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔حکومتِ اسپین کے صدر کے دورہ ہند کے دوران بھارت اسپین مشترکہ بیان (28-29 اکتوبر، 2024)
October 28th, 06:32 pm
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور اس میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انھوں نے 2017 میں وزیر اعظم مودی کے اسپین کے دورے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ دوطرفہ ایجنڈے کو مزید اپ گریڈ کرتے رہیں اور سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی، دفاع، عوامی اور ثقافتی تعاون کے تمام پہلوؤں میں تعاون کو فروغ دیں۔بھارت اور مالدیپ: جامع اقتصادی اور بحری سلامتی ساجھیداری کے لیے وژن
October 07th, 02:39 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے 7 اکتوبر 2024 کو ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اپنے تاریخی قریبی اور خصوصی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کو بڑھانے میں کی گئی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔مالدیپ کے صدر عزت مآب محمد معزو کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مشترکہ پریس بیان کا متن
October 07th, 12:25 pm
سب سے پہلے، میں صدرمعزو اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔سال 2023 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
August 29th, 06:35 pm
انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس ) کے 2023 بیچ کے آفیسر ٹرینیز نے آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ 2023 بیچ میں 15 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 36 آئی ایف ایس آفیسر ٹرینی ہیں۔جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی کے وقت بیان
August 21st, 09:07 am
میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کے لیے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک اور صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ میں پولینڈ میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی مشغول رہوں گا۔وزیر اعظم مودی نے جناب نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
August 11th, 08:17 am
وزیر اعظم نے سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو یاد کیا، جو اپنی ذہانت اور شاندار تحریروں کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ایس سی او چوٹی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تقریر
July 04th, 01:29 pm
یہ تقریر مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ذریعہ پڑھی گئی جو اس اجلاس میں ذاتی طور پر موجود تھے۔