اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 28th, 12:15 pm
افتتاح ہو گیا؟ کیا افتتاح ہو گیا؟ نہیں، ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ میں نے صرف پردہ ہٹایا ہے، لیکن آج میں چاہتا ہوں کہ اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح یہاں موجود آپ سب کریں۔ اس لیے آپ اپنا موبائل فون نکالیے، اس کی فلیش لائٹ آن کیجیے، اور آپ ہی اس کا افتتاح کریں۔ آپ دیا جلا کر یہاں موجود ہر فرد آج اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح کر رہا ہے۔ یہ آپ کی امانت ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اسی لیے اس کا افتتاح بھی آپ کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔آپ سب بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور فلیش لائٹ دکھائیں۔بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔بہت بہت شکریہ، اب افتتاح مکمل ہو گیا ہے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے
March 28th, 12:00 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج وکست یوپی، وکست بھارت ابھیان میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اب ان ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے موجود ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں دوہری خوشی محسوس ہو رہی ہے—پہلی یہ کہ انہوں نے اس ہوائی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا اور اب اس کا افتتاح بھی کر رہے ہیں، اور دوسری یہ کہ اس عظیم ہوائی اڈے کا نام اتر پردیش سے جڑا ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا، یہ وہ ریاست ہے جس نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا اور رکنِ پارلیمنٹ بنایا، اور اب اس کی شناخت اس شاندار ہوائی اڈے سے وابستہ ہے۔تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
August 31st, 11:06 am
ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔