Today, new doors of opportunity are opening for every Jordanian business and investor in India: PM Modi during the India-Jordan Business Forum
December 16th, 12:24 pm
PM Modi and HM King Abdullah II addressed the India-Jordan Business Forum in Amman, calling upon industry leaders from both countries to convert potential and opportunities into growth and prosperity. Highlighting India’s 8% economic growth, the PM proposed doubling bilateral trade with Jordan to US $5 billion over the next five years.Prime Minister and His Majesty King Abdullah II address the India-Jordan Business Forum
December 16th, 12:23 pm
PM Modi and HM King Abdullah II addressed the India-Jordan Business Forum in Amman, calling upon industry leaders from both countries to convert potential and opportunities into growth and prosperity. Highlighting India’s 8% economic growth, the PM proposed doubling bilateral trade with Jordan to US $5 billion over the next five years.اسکائی روٹ انفِنٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر بذریعۂ ویڈیو کانفرنس وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 27th, 11:01 am
آج ملک خلائی شعبہ میں ایک غیر معمولی موقع کا مشاہد کر رہا ہے۔ آج بھارت کے خلائی ماحول میں، نجی شعبہ بڑی اڑان بھر رہا ہے۔ اسکائی روٹ کا انفِنٹی کیمپس، بھارت کی نئی سوچ، اختراع اور سب سے بڑی بات نوجوان طاقت کا عکاس ہے۔ ہماری نوجوان طاقت کی اختراع، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور کاروباری صلاحیت، آج نئی بلندی چھو رہی ہے۔ اور آج یہ پروگرام، اس بات کا مظہر ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت عالمی سیٹلائٹ لانچ ماحول میں ایک رہنما بن کر ابھرے گا۔ میں پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ دونوں نوجوان ملک کے کئی نوجوان خلائی کاروباریوں، ہر نوجوان کے لیے بہت بڑی مثال ہیں۔ آپ دونوں نوجوانوں نے خود پر بھروسہ کیا، آپ خطرہ اٹھانے میں پیچھے نہیں رہے۔ اور اس کا نتیجہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا
November 27th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد ، تلنگانہ میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک خلائی شعبے میں ایک بے مثال موقع کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا خلائی ماحولیاتی نظام نجی شعبے کی پرواز کے ساتھ ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکائی روٹ کا انفینٹی کیمپس ہندوستان کی نئی سوچ ، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی اختراع ، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور صنعت کاری نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا پروگرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسقبل میں ہندوستان کس طرح عالمی سیٹلائٹ لانچ ایکو سسٹم میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرے گا ۔ انہوں نے جناب پون کمار چندنا اور جناب ناگا بھرت ڈاکا کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نوجوان صنعت کار ملک بھر کے بے شمار نوجوان خلائی صنعت کاروں کے لیے ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ دونوں خود پر بھروسہ کرتے تھے ، خطرہ مول لینے سے نہیں ہچکچاتے تھے ، اور اس کے نتیجے میں آج پورا ملک ان کی کامیابی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، اور ملک ان پر فخر محسوس کر رہا ہے ۔بھوٹان کے سرکاری دورے پرہندوستان کے وزیر اعظم کی مشترکہ پریس ریلیز
November 12th, 10:00 am
دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے 11 نومبر 2025 کو چانگلی متھانگ میں چوتھے ڈروک گیالپو کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھوٹان کے لوگوں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں جاری گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔ عزت مآب بھوٹان کے شاہ نے فیسٹیول کے دوران عوامی تعظیم کے لیے تھمپو میں ہندوستان سے بھگوان بدھا کے مقدس پپراہوا آثار کی آمد پر توصیف و ستائش کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے دوران دیئے گئے وزیر اعظم کےبیانات کا متن
October 24th, 11:20 am
اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلے سے خطاب
October 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال روشنیوں کا تہوار دیوالی، سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔ تہوار کی خوشیوں کے درمیان مستقل ملازمتوں کے تقررنامے حاصل کرنا دوہری خوشی کا باعث ہے — ایک طرف تہوار کی مسرت اور دوسری طرف روزگار میں کامیابی۔جناب مودی نے بتایا کہ آج یہ خوشی ملک کے 51,000 سے زائد نوجوانوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اہلِ خانہ کو بھی بے حد مسرت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نےتقررنامہ حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نئی دلی میں این ڈی ٹی وی عالمی سربراہ کانفرنس 2025 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 11:09 pm
سری لنکا کی عزت مآب وزیر اعظم ، ہرینی امرسوریا جی ، آسٹریلیا کے عزت مآب سابق وزیر اعظم ، میرے دوست ٹونی ایبٹ جی ، برطانیہ کے عزت مآب سابق وزیر اعظم رشی سنک جی ، معزز مہمان ، خواتین ومعززین ، نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا
October 17th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین کا خیر مقدم کیا ۔ تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ تہوار کے ماحول کے درمیان منعقد ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے موضوع ان اسٹاپ ایبل انڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ یہ واقعی موزوں ہے ، کیونکہ آج ہندوستان رکنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہندوستان نہ تو رکے گا اور نہ ہی وقفہ لے گا، 140 کروڑ ہندوستانی مل کر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘ ۔انڈیا-برطانیہ سی ای او فورم میں وزیر اعظم کا خطاب
October 09th, 04:41 pm
آج ہند-برطانیہ سی ای او فورم کی اس میٹنگ میں شامل ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ سب سے پہلے، میں وزیراعظم اسٹارمر کا ان کے بیش قیمت خیالات کےلیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔بھارت-برطانیہ مشترکہ بیان
October 09th, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے 08-09 اکتوبر 2025 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی تھا جس میں کاروبار اور تجارت کے محکمہ کے وزیر اور بورڈ آف ٹریڈ کے صدر پیٹر کائل ، اسکاٹ لینڈ کے کے وزیر ڈگلس الیگزینڈر ایم پی ، سرمایہ کاری کے وزیرجناب جیسن اسٹاک ووڈ اور 125 سی ای اوز ، کاروباری افراد ، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور ثقافتی رہنما شامل تھے ۔ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 09th, 02:51 pm
His excellency، وزیر اعظم کیئر سٹارمر، آر بی آئی کے گورنر، اختراع کار، رہنما، اور فن ٹیک دنیا کے سرمایہ کار، خواتین و حضرات! ممبئی میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب
October 09th, 02:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی ، مہاراشٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے ممبئی کو توانائی کا شہر ، صنعت کاری کا شہر اور لامتناہی امکانات کا شہر قرار دیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے دوست عزت مآب وزیراعظم اسٹارمر ، اور گلوبل فنٹیک فیسٹیول میں ان کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ، اس تقریب میں شریک ہونے کے لیے وقت دینےکی بھی ستائش کی۔وزیر اعظم 8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 07th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً3 بجے نوی ممبئی پہنچیں گے اور نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعدوزیر اعظم تقریباً3:30 بجےنوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلےکا افتتاح کریں گے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا آغاز اور اور قوم کو وقف بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 25th, 10:22 am
میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو میں آنے والے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ 2,200 سے زیادہ نمائش کنندگان یہاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس باراس ٹریڈ شو کا شراکت دار ملک روس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس تجارتی شو میں، آزمودہ شراکت داری کو اور بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دیگر تمام ساتھیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ‘اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو’ سےخطاب کیا
September 25th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی شو 2025 کا گریٹر افتتاح کیا اور اس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نوجوان شرکاء کا خیرمقدم کیا جو اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پروگرام میں 2,200 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس تجارتی شو کے ایڈیشن کے لیے روس شراکت دار ملک ہے، جو ایک طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سرکاری عہدیداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اتفاق سے یہ پروگرام پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے، جنہوں نے ملک کو انتودیہ یعنی قطار میں کھڑے آخری فرد کی بہتری کے راستے پر رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ انتودیہ کا مطلب ہے کہ ترقی سب تک پہنچے، حتیٰ کہ سب سے غریب تک، اور ہر قسم کے امتیاز کو ختم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت اب دنیا کو اسی شمولیاتی ترقی کے ماڈل کی پیشکش کر رہا ہے۔مالدیپ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
July 25th, 06:00 pm
سب سے پہلے، سبھی بھارتیوں کی جانب سے، میں محترم صدر اور مالدیپ کے عوام کو آزادی کے 60 برسوں کی تاریخی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔پارلیمنٹ کے مانسون سیشن 2025 کے آغاز کے موقع پردیئے گئے وزیر اعظم کے بیان کا متن
July 21st, 10:30 am
مانسون جدت اور تازگی کی علامت ہے اور اب تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ملک میں موسم بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے، زراعت کے لیے فائدہ مند موسم ہونے کی اطلاعات ہیں اور بارش کسانوں کی معیشت، ملکی معیشت، دیہی معیشت اور یہی نہیں ہر خاندان کی معیشت میں بہت اہم ہوتی ہے۔ مجھے اب تک کی معلومات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں جو پانی کے ذخائر ہوئے ہیں اس میں اس بار تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے دنوں میں ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی کا خطاب
July 21st, 09:54 am
وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے خطاب کیا۔ اپنے تبصرے میں، انہوں نے خوفناک پہلگام قتل عام کا ذکر کیا اور پاکستان کے کردار کو بے نقاب کرنے میں بھارت کی سیاسی قیادت کی متحد آواز کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا خصوصاً یو پی آئی کے عالمی سطح پر اعتراف کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نکسلزم اور ماؤ واد کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آپریشن سندور کی بھی ستائش کی۔ریو دی جنیرو اعلامیہ-زیادہ جامع اور پائیدار حکمرانی کے لیے گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط کرنا
July 07th, 06:00 am
ہم ، برکس ممالک کے لیڈروں نے 6 سے 7 جولائی 2025 تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی، جس کا موضوع تھا: مزید جامع اور پائیدار حکمرانی کے لیے گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط کرنا ۔