وزیر اعظم 8 نومبر کو ’’قانونی مدد کی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
November 06th, 02:50 pm
وزیر اعظم نریندر مودی، 8 نومبر 2025 کو تقریباً شام 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی ’’قانونی مددکی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی(این اے ایل ایس اے) کی جانب سے تیار کردہ کمیونٹی میڈی ایشن تربیتی ماڈیول کا بھی اجرا کریں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 03rd, 11:00 am
آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب
November 03rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 04:09 pm
مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شانتنو ٹھاکر جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، جہاز رانی اور دیگر صنعتوں کے رہنما، اور دیگر معززین، خواتین وحضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کنکلیو سے خطاب
October 29th, 04:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں انڈیا میری ٹائم ہفتہ 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کیا اور گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ممبئی میں 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب یہ ایک عالمی سربراہی اجلاس میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ 85 سے زیادہ ممالک کی شرکت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بڑی شپنگ کمپنیوں کے سی ای اوز، اسٹارٹ اپس، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کی موجودگی کو نوٹ کیا، جو تمام اس تقریب میں جمع تھے۔ انہوں نے چھوٹے جزیروں کے ممالک کے نمائندوں کی حاضری کو مزید تسلیم کیا اور کہا کہ ان کے اجتماعی وژن نے سربراہی اجلاس کی ہم آہنگی اور توانائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔22ویں آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
October 26th, 02:20 pm
آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے، میں وزیر اعظم انور ابراہیم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت کے کنٹری کوآرڈی نیٹر کا کردار مہارت کے ساتھ ادا کرنے پر فلپائن کے صدر مارکوس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور آسیان کے نئے رکن کے طور پر تیمور لیسٹے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نےکوالالمپور میں22ویں آسیان-انڈیا چوٹی اجلاس میں شرکت کی
October 26th, 02:06 pm
بائیسویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور آسیان رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آسیان-انڈیا تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ ہندوستان-آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی 12ویں شرکت تھی۔انڈیا-برطانیہ سی ای او فورم میں وزیر اعظم کا خطاب
October 09th, 04:41 pm
آج ہند-برطانیہ سی ای او فورم کی اس میٹنگ میں شامل ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ سب سے پہلے، میں وزیراعظم اسٹارمر کا ان کے بیش قیمت خیالات کےلیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم 8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 07th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً3 بجے نوی ممبئی پہنچیں گے اور نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعدوزیر اعظم تقریباً3:30 بجےنوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلےکا افتتاح کریں گے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا آغاز اور اور قوم کو وقف بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔آیوشمان بھارت کی ساتویں سالگرہ پر وزیر اعظم کامشاہدہ
September 23rd, 12:52 pm
آیوشمان بھارت کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ آیوشمان بھارت کے ذریعہ لاکھوں شہریوں کے لیے سستے علاج، مالی تحفظ اور وقار کو یقینی بنا کر معیاری صحت کی نگہداشت تک رسائی کی نئی تعریف مرتب کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے ہر شہری کے لیےمالی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی پر زور دیتے ہوئے 2047 تک سبھی کے لیے انشورنس کے ہدف پر روشنی ڈالی
September 04th, 08:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی مالیاتی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کے تئیں حکومت کے عزم کی طرف ایک اہم قدم کو اجاگر کیا۔ NextGenGST# اصلاحات کا تازہ ترین مرحلہ زندگی اور ہیلتھ انشورنس مصنوعات پر ٹیکس میں نمایاں چھوٹ فراہم کرتا ہے، جس سے یہ مزید سستی اور ہر شہری کے لیے قابل رسائی ہوگئے ہیں۔روس کے صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا افتتاحی بیان
September 01st, 01:24 pm
آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ آپ سے ملنے کا مطلب ایک یادگار میٹنگ بھی ہوتی ہے۔ بہت سی چیزوں سے متعلق جانکاریوں کا ایک دوسرے سے اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے۔وزیر اعظم کی روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات
September 01st, 01:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر محترم ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی
September 01st, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 کے دوران چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے 25ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس سربراہ اجلاس میں ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی، عالمی حکمرانی میں اصلاحات، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، امن و سلامتی، اقتصادی و مالی تعاون اور پائیدار ترقی پرثمرآور گفتگو ہوئی۔Prime Minister marks 11 transformative years of Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana
August 28th, 01:20 pm
The Prime Minister Shri Narendra Modi today marked the 11th anniversary of the Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana (PMJDY), a transformative initiative that has reshaped financial inclusion across India. Shri Modi affirmed that PMJDY has enhanced dignity and gave people the power to script their own destiny by achieving the financial inclusion of the last mile.آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.ریو دی جنیرو اعلامیہ-زیادہ جامع اور پائیدار حکمرانی کے لیے گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط کرنا
July 07th, 06:00 am
ہم ، برکس ممالک کے لیڈروں نے 6 سے 7 جولائی 2025 تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی، جس کا موضوع تھا: مزید جامع اور پائیدار حکمرانی کے لیے گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط کرنا ۔وزیر اعظم کا گھانا ، ٹرینیڈاڈو ٹوباگو ، ارجنٹائن ، برازیل اور نمیبیا کا دورہ (02-09 جولائی)
June 27th, 10:03 pm
اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم گھانا کے صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا جائزہ لیا جا سکے اور اقتصادی، توانائی، دفاعی تعاون، اور ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے اسے مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔