ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 01st, 03:35 pm
آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا
May 01st, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم نے لیجنڈری اداکار اور فلم ساز جناب منوج کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
April 04th, 08:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لیجنڈڑی اداکار اور فلم ساز جناب منوج کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اداکار منوج کمار کو ہندوستانی سنیما کے آئیکون کے طور پر سراہا،جنہیں خاص طور پر ان کی فلموں میں حب الوطنی کے جذبے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے جناب ایم ٹی واسودیون نائر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
December 26th, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیالم سنیما اور ادب کی انتہائی قابل احترام شخصیات میں سے ایک جناب ایم ٹی واسودیون نائر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ جناب ایم ٹی واسودیون نائر جی کے کام، انسانی جذبات کی گہری کھوج کے ساتھ، نسلوں کو سنوارا ہے اور بہت سے لوگوں کو تحریک دیتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے تجربہ کار فلم ساز جناب شیام بینیگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
December 23rd, 11:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تجربہ کار فلم سازجناب شیام بینیگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اساطیری شخصیت راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
December 14th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔وزیراعظم نے، شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال پر ،تعزیت کا اظہار کیا
June 10th, 11:44 am
نئی دہلی 10جون2021: وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے فلم ساز، مفکراور شاعر شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا :’’ شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ان کی مختلف کارگزاریوں نے سماج کے تمام طبقوں کو متاثر کیا ہے۔ وہ فلم ساز کےعلاوہ ایک ممتاز مفکر اور شاعر بھی تھے۔دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات ان کے کنبے اور سیکڑوں مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘‘اوم شانتی !