کابینہ نے ماہی پروری اور ایکواکلچر بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق فنڈ کی توسیع کو منظوری دے دی ہے

February 08th, 09:13 pm

ماہی پروری کے شعبے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے سے نمٹنے کے لیے مرکزی کابینہ نے 19-2018 کے دوران 7522.48 کروڑ روپئے کے کُل فنڈ کے ساتھ ماہی پروری اور ایکواکلچر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ قائم کیا۔ 19-2018 سے 23-2022 کی مدت کے دوران ایف آئی ڈی ایف کے نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 5588.63 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری لاگت کے ساتھ ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے کُل 121 پروجیکٹس مختلف ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کو منظوری دی گئی۔ ایف آئی ڈی ایف کی توسیع سے فشنگ ہاربرس، فشنگ لینڈنگ سینٹرس، آئس پلانٹس ، کولڈ اسٹوریج، فش ٹرانسپورٹ کی سہولیات ، مربوط کولڈ چین ، مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے جدید مارکٹس ، بروڈ بینکس، ہیچریز ، ایکواکلچر کی ترقی،فش سیڈس فارمس، جدید فشریز ٹریننگ سینٹر، فش پروسیسنگ یونٹس، آبی ذخائر میں کیج کلچر، گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے جہازوں کو اتارنا، بیماری کی تشخیص کی لیباریٹریاں، میری کلچر اور ایکویٹک کوارنٹائن سہولیات جیسی مختلف ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔