وزیر اعظم نے دیویا دیشمکھ کو گرینڈ ماسٹر بننے پر مبارکباد دی

July 29th, 06:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیویا دیشمکھ کوفیڈے2025 خواتین کا ورلڈ کپ جیتنے اور ایک گرینڈ ماسٹر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا ‘‘ان کی کامیابی بہت سے لوگوں کو تحریک دے گی اور نوجوانوں میں شطرنج کو مزید مقبول بنانے میں معاون ثابت ہوگی’’۔

وزیر اعظم نے دیویا دیشمکھ کو فیڈے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن 2025 بننے پر مبارکباد دی

July 28th, 06:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیویا دیشمکھ کو فیڈے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپیئن 2025 بننے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کونیرو ہمپی نے بھی پوری چمپئن شپ میں زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔