Prime Minister extends Raksha Bandhan greetings

August 28th, 12:10 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has extended his warm greetings to the people on the occasion of Raksha Bandhan. Shri Modi wished that this sacred festival brings happiness, prosperity and success to everyone. He also prayed that the bond of love, affection and mutual trust celebrated through Raksha Bandhan remains forever strong and unbreakable.

وزیراعظم نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

August 26th, 10:01 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش ک

August 26th, 09:58 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اونم ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جسے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار معاشرے میں خوشی، اتحاد و یکجہتی اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔

Participants of Viksit Vibrant Village Programme share their experiences with PM Modi

July 26th, 10:27 pm

PM Modi interacts with participants of the Viksit Vibrant Village Programme 2026, as MYBharat volunteers share inspiring stories from India's border villages. Participants recount how the journey transformed their perspectives through interactions with local communities, firsthand experiences of life in border villages and a deeper understanding of the spirit of Ek Bharat, Shreshtha Bharat

وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 26th, 05:00 pm

آپ سب سے بات کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ آج اس پروگرام میں میرے ساتھ موجود مرکزی کابینہ میں میرے رفیق کار جناب مانسکھ مانڈویہ، محترمہ رکشا کھڈسے اور ملک بھر سے وابستہ میرے تمام نوجوان ساتھیو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026‘‘ کے شرکاء سے خطاب کیا

July 26th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’’وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026‘‘ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک بھر سے بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے تقریباً 250 اضلاع کی نمائندگی کرنے والے پُرجوش نوجوانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

رتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم کی مبارک باد

July 16th, 10:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رتھ یاترا کےآغاز پر باشندگان وطن کو مبارکباد پیش کی ۔ جناب نریندرمودی نے کہا کہ رتھ یاترا ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کاروشن اظہار ہے اور یہ عاجزی ، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی علامت ہے ۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب

July 07th, 03:15 pm

انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

July 07th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 06th, 06:47 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی امت بھائی شاہ، گجیندر سنگھ شیخاوت، مغربی بنگال کے پُرجوش وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن اور ہم جیسے لاکھوں کارکنوں کے لیے باعثِ تحریک جناب ماکھن لال جی، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب شومک بھٹاچاریہ، یہاں موجود عوامی نمائندگان، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش پر مجمع سے خطاب کیا

July 06th, 06:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ پہلے سے طے شدہ سفری پروگرام کی وجہ سے اپنی ذاتی طورپر غیر موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے اس اہم موقع کے لیے جغرافیائی تقسیم کو ختم کرنے میں ڈیجیٹل رابطے کی قابل ذکر طاقت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے میں اس تاریخی پروگرام میں آپ کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں۔

سیشلز کی قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب

June 28th, 05:00 pm

اور مجھے آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہو رہی ہے جب آپ اپنی آزادی کے پچاس سال منا رہے ہیں۔ آپ کو اور سیشلز کے لوگوں کو اس خاص موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کے ’من کی بات‘ کی 135ویں قسط میں خطاب کا اردو ترجمہ 28.06.2026

June 28th, 11:30 am

مجھے ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سب سے ایک بار پھر جڑ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ سال 2026 کا نصف اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ ان چھ مہینوں میں، ہم نے ’من کی بات‘ میں اپنے ہم وطنوں کی بے شمار کام یابیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جون میں بھی، ملک نے کچھ ایسی کام یابیاں حاصل کی ہیں جو ہر شہری کو فخر سے سرشار کرتی ہیں۔ یہ کام یابیاں ملک کی سلامتی اور خود انحصاری سے جڑی ہیں۔ حال ہی میں، مجھے کولکتہ میں بحریہ سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں، آئی این ایس دوناگری، آئی این ایس سنشودهک، اور آئی این ایس اگرے کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ ان جہازوں کا ڈیزائن سے لے کر تیاری تک سب کچھ دیسی ہے۔

حکومت اڈیشہ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 20th, 01:10 pm

جائے جگن ناتھ! جائے ماں کچکیشوری! مور سبو بھائی، بھونی، ماں، موس مانُنک مور نموسکار۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جواڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔

June 20th, 01:00 pm

صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج میور بھنج ضلع کے پہاڑپور گاؤں کا دورہ کیا۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے سنتھالی جاہیرا اور ہو جاہیرا کے مقدس باغات، اسکل سینٹر اور پہاڑپور اسکول میں پوجا کی۔ صدرِ جمہوریہ اور وزیرِ اعظم نے میور بھنج ضلع کے رائیرنگ پور میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جو اڈیشہ سرکار کے دو سال مکمل ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔ پروگرام کا موضوع ”وکس ر دھارا، اوڈیشا سارا“ ہے۔ جناب مودی نے 47,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے ’راجہ پربا‘کے موقع پر مبارکباد پیش کی

June 15th, 03:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجہ پرباکے پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی ایم مودی نے موسم گرما کی گرمی کو شکست دینے کے لیے تجاویز شیئر کیں، من کی بات میں شہریوں کو ہائیڈریٹ رہنے کا مشورہ دیا

May 31st, 11:30 am

’’من کی بات‘‘ میں ایک بار پھر آپ سے جڑ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے ملک کے لوگ ملک کے مفاد میں، سماج کے مفاد میں، ایسی حیرت انگیز چیزیں کر رہے ہیں اور جب ان کے بارے میں سنتے ہیں تو ہمیں ایک نئی ترغیب ملتی ہے۔ آج پروگرام کا آغاز میں ایتھلیٹکس میں ملک کی ایسی ہی ایک کامیابی سے کروں گا۔ کچھ دن پہلے ہی جھارکھنڈ کے رانچی میں نیشنل سینئر ایتھلیٹکس فیڈریشن کمپیٹیشن ہوا۔ اس میں تقریباً 800 ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، جو ملک بھر سے آئے تھے۔ اس دوران چار مختلف ایونٹس میں چار نیشنل ریکارڈ ٹوٹے۔ گرندر ویرا سنگھ، وشال ٹی کے، تیجس ون شنکر، دیو مینا اور کلدیپ کمار۔ ان ساتھیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نئے ریکارڈ بنائے۔ میں سب سے پہلے تو ان سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

نیدرلینڈس کے شہر ہیگ میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 16th, 01:30 pm

اتنا پیار ۔ اتنا جوش ۔ سچ کہوں تو ، تھوڑی دیر کے لیے میں بھول گیا تھا کہ میں نیدرلینڈز میں ہوں ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں ہی کہیں کوئی تہوار چل رہا ہے!

وزیرِ اعظم نے نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کیا

May 16th, 01:20 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دی ہیگ میں بھارتی برادری کے ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی۔ آمد پر نیدرلینڈس میں مقیم بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا۔

ہردوئی، اتر پردیش میں گنگا ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن:

April 29th, 11:35 am

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے وزیرِ اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش جی پاٹھک، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جتن پرساد جی، پنکج چودھری جی، یوپی حکومت کے وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اور اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!