جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ فلپائن کی حکومت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان

August 05th, 05:23 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم کی عزت مآب جناب نریندر مودی کی دعوت پر ، جمہوریہ فلپائن کے صدر ، عزت ماب جناب فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر نے 4-8 ؍اگست 2025 کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ صدر مارکوس کےہمراہ خاتون اول محترمہ لوئس ارانیٹا مارکوس نیز ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد جس میں فلپائن کے کئی کابینہ وزراء اور ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد بھی شامل تھا۔

جمہوریہ فلپائن کے صدر کے بھارت کے سرکاری دورے کے نتائج

August 05th, 04:31 pm

جمہوریہ ہند اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام سے متعلق اعلامیہ

فلپائن کے صدر فرڈیننڈ آر مارکوس جونئیر کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 05th, 03:45 pm

آپ اور آپ کے وفد کا بھارت میں دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔ آج کا دن ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم بھارت اور فلپائنز کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی سطح تک لے جا رہے ہیں۔ اس سے ہمارے تعلقات کو نئی رفتار اور مضبوطی حاصل ہوگی اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں بھی ہمارے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔گزشتہ چند برسوں میں ہمارے تعلقات میں تمام شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے ، جن میں تجارت، دفاع، بحری تعاون، صحت، سلامتی، غذائی تحفظ، ترقیاتی شراکت داری، اور عوامی روابط شامل ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم آئندہ پانچ برسوں کے لیے ایک مشترکہ عملی منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

فلپائن کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

August 05th, 11:06 am

ہر سطح پر بات چیت، ہر شعبے میں تعاون، طویل عرصے سے ہمارے تعلقات کی شناخت رہا ہے۔آج میری اور صدر محترم کی باہمی تعاون، علاقائی معاملات، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پارٹنرشپ کی طاقت کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فلپائن کے صدر عزت مآب فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے درمیان فون پر بات چیت

August 05th, 02:44 pm

وزیر اعظم نے کو فلپائن کے 17ویں صدر طور پر منتخب ہونے پر عزت مآب مارکوس جونیئر کو مبارکباد پیش کی۔